فضلائے مدارس کے لیئے دوسالہ انگلش ڈپلوما کورس میں داخلے کے لئے تاریخوں کا اعلان

مرکز المعارف سے ملحق اداروں کے لیئے 25 اور 27 جنوری کو داخلہ امتحان دیوبند میں، آن لائن فارم بھرنے کی سہولت

ممبئی : (پریس ریلیز) فضلائے مدارس کے لیئے دوسالہ ڈپلوما ان انگلش لینگویج اینڈ لٹر یچر(ڈی ای ایل ایل) کورس کے لیئے داخلہ امتحان کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے. آج ایک پریس نوٹ کے ذریعے مرکزالمعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر، ممبئی کے ڈائرکٹر مولانا محمد برہان الدین قاسمی نے بتلایا کہ مرکزالمعارف سے اس کورس کے لیئے ملحق 9 اداروں کے لیئے مشترکہ داخلہ امتحان 25 اور 27 جنوری 2024 کو اسلامیہ ڈگری کالج، نزد اردو دروازہ،دیوبند میں ہوگا۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے یہ بتلایا کہ 25 جنوری کو تحریری امتحان ہوگا اور اس میں پاس ہونے والے طلباء ہی کا تقریری امتحان 27 جنوری سے شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق جن 9 اداروں کے لیئے سال رواں مشترکہ داخلہ امتحان ہوگا وہ ادارے یہ ہیں: (1) مرکزالمعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر، ممبئی، مہاراشٹرا (2)مرکز اسلامی ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر، انکلیشور، گجرات (3) جامعہ اسلامیہ جلالیہ، ہوجائی، آسام (4)المعہد العالی الاسلامی، حیدرآباد، تلنگانہ (5)اشرف العلوم ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر،شالوک پاڑہ، ہاوڑہ، مغربی بنگال (6)جامعہ دارالحدیث جئے نگر، ہوجائی، آسا (7)مدرسہ جامع العلوم، بالاپور، اکولہ، مہاراشٹر (8)مدرسہ اسلامیہ وقف، سورت، گجرات (9) جامعہ اسلامیہ بنجاری، اندور، مدھیہ پردیش۔

مزید تفصیلات بتلاتے ہوئے ڈپلوما ان انگلش لینگویج اینڈ لٹریچر کورس کے نیشنل کو آرڈینیٹر مولانا مدثر احمد قاسمی نے بتلایا کہ اس امتحان میں ملک بھر کے کسی بھی مستند ادارے سے فارغ التحصیل عالم و فاضل شرکت کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتلایا کہ مذکورہ تمام ادروں کے لیئے کل 215 طلباء کا فائنل لسٹ میں اور 100 طلبا ء کا ویٹنگ لسٹ میں نام آئے گا۔ امتحان میں شریک تمام طلباء کو نو میں سے تین اداروں کو ترجیح کی بنیاد پر منتخب کرنے کا اختیار ہوگا۔ تحریری و تقریری دونوں امتحانات میں پاس ہونے پرنمبرات اور سیٹ کی گنجائش کو سامنے رکھتے ہوئے کسی تین ادارے میں سے ایک ادارے میں انتخاب عمل میں آئے گا۔

نیشنل کو آرڈینٹر نے مزید بتلایا کہ سال رواں ہندوستان بھر کے شرکائے امتحان کی سہولت کو سامنے رکھتے ہوئے آن لائن فارم بھروانے کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ خواہش مند فضلائے مدارس مندرجہ ذیل ویب سائٹوں:

https://www.markazonlinemadrasa.com

 www.deobandonline.com

 سے فارم و قواعد داخلہ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ تمام تفصیلات فارم و قواعد داخلہ میں درج ہیں۔

واضح رہے کہ مرکز المعا رف ایجو کیشن اینڈ ریسرچ سینٹر، مولانا بدرالدین اجمل القاسمی کے ذریعہ1994ء میں قائم کردہ صرف ہندستان کا ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کا پہلا اور منفرد ادارہ ہے جہاں با قاعدہ طور پر فارغین مدارس کے لئے دوسالہDELL کورس کو متعارف کرایاگیا ۔ اس کورس میں فضلائے مدارس کو انگریزی زبان و ادب، کمپیو ٹر و انٹرنیٹ،تاریخ، جغرافیہ،سماجیات،صحافت،ریاضی،جنرل نالج وغیرہ کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تقابل ادیان کا مطالعہ کرایا جاتا ہے۔عربی اور ہندی زبان بھی اس کورس کا حصہ ہے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com