2023 میں 179 سے زیادہ مسلم نوجوان این. آئی. اے نے کیے گرفتار،باقی تمام معاملات میں 625 افراد ہوئے گرفتار

نئی دہلی : (ملت ٹائمس) نیشنل انویسٹیگیشن ایجنسی(این.آئی.اے) نے 2023 میں ملک بھر سے 625 افراد کو گرفتار کیا ہے جس میں 179 سے زیادہ وہ مسلم نوجوان ہیں جن کو لشکر طیبہ،دولت اسلامیہ فی العراق والشام،جماعت المجاھدین بنگلہ دیش،انڈین مجاہدین،القائدہ برصغیر،انصار غزوۃ الہند وغیرہ سے تعلق کے نام پر گرفتار کیا گیا ہے اور چند وہ افراد بھی ہیں جنہیں پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر لگائے گئے الزامات سے جوڑ کر یا پابندی کے بعد بھی پاپولر فرنٹ کے ایکٹیویٹیز کرنے کے نام پر گرفتار کیا گیا ہے

این. آئی اے کی طرف سے ہونے والے ان گرفتاریوں میں آسام،مغربی بنگال،بہار،اُتر پردیش،مدھیہ پردیش،راجستھان،دہلی،مہاراشٹرا،تلنگانہ،تمل ناڈو،کیرالا،کرناٹک،جموں کشمیر سمیت ملک کے ہر حصے سے ہوئی گرفتاریاں شامل ہے، ایجنسی نے ان کے علاوہ سکھ تنظیموں و خالصتانی تحریک سے جڑے لوگوں کو بھی گرفتار کیا ہے

این. آئی.اے نے نکسلی و ممنوعہ لیفٹ تنظیموں سے جڑے 76 افراد،انسانی اسمگلنگ سے متعلق معاملات میں 45 افراد کو گرفتار کیا ہے

2023 میں ایجنسی نے 68 کیسز درج کیے ہیں جن میں جہادی تحریکوں کے نام پر 18 معاملے،جموں وکشمیر علیحدگی پسند تحریک سے متعلق 03 معاملے،کمیونسٹ تحریک سے متعلق 12 معاملے،خالصتان پسند تحریک و پنجاب کے کرمنل گینگس سے متعلق 07 معاملے،نارتھ ایسٹ کی باغی اور علیحدگی پسند تحریکوں سے جڑے 05 معاملے اور جعلی نوٹوں سے متعلق 02 معاملے شامل ہیں

واضح ہو کہ این. آئی.اے نے 2023 میں گذشتہ سال 2022 کے مقابلے میں 28 فیصد سے زیادہ گرفتاریاں کی ہیں تو وہیں ملک بھر میں 1040 مقامات پر چھاپے بھی مارے ہیں، اور قریب 56 کروڑ روپے کی پراپرٹی بھی ضبط کیے ہیں

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com