وزراء سے ملاقات کے بعد کوئی حل نکلنے کی امید، کسان لیڈر سرون سنگھ پنڈھیر
آج وزراء کے ساتھ میٹنگ پر پنجاب کسان مزدور سنگھرش کمیٹی کے جنرل سیکریٹری سرون سنگھ پنڈھیر نے کہا، ”ہم آج مکمل طور پر مثبت موڈ میں میٹنگ میں شرکت کرنے جا رہے ہیں اور ہم کو پورا یقین ہے کہ اس میٹنگ سے کوئی مثبت حل نکلے گا۔”
دہلی مارچ کے لیے شمبھو بارڈر پر ڈٹے ہزاروں کسان، پنجاب میں ریلوے ٹریک جام کرنے کی تیاری
پنجاب اور ہریانہ کے کسان ‘دہلی چلو’ مارچ کے لیے شمبھو بارڈر پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ دو دنوں سے سیکورٹی فورسز انہیں آگے بڑھنے نہیں دے رہی ہیں۔ مظاہرہ آج مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔ ناراض کسانوں نے پنجاب میں دوپہر 12 بجے سے 4 بجے تک ریلوے ٹریک جام کرنے کا اعلان کیا ہے۔






