نئی دہلی: (اسٹاف رپورٹر) شعبۂ عربی دہلی یونیورسٹی کے ریسرچ اسکالر محمد یحییٰ کا فائنل وائیوا کل یعنی 19 فروری 2024 کو کامیاب کے ساتھ منعقد ہوا۔انہوں نے شعبہ عربی کے پروفیسر ڈاکٹر مجیب اختر کے زیر نگرانی پی ایچ ڈی مقالہ کا تیار کیا۔ ان کے تحقیقی مقالے کا عنوان ـ‘محمد مصطفی الاعظمی: حیاتہ واعمالہ فی اللغۃ العربیۃ”ہے۔ ان کے مقالے کی توثیق صدر شعبہ عربی دہلی یونیورسٹی ڈاکٹر حسنین اختر نے کی۔ مناقشہ و دفاعی سیمینار میں ممتحن کی حیثیت سے انگلش ایند فارن لینگویج یونیورسٹی حیدرآباد کے شعبہ عربی کے صدر ڈاکٹر سید رشید نسیم نے شرکت کی۔ ریسرچ اسکالر محمد یحییٰ نے ممتحن اور شرکاء کی طرف سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیکر کامیابی سے اپنے تحقیقی مقالے کا دفاع کیا اور بعدازاں انہیں پی ایچ ڈی ڈگری کے لئے اہل قرار دیا گیا۔ ممتحن نے مناقشہ کے بعد ریسرچ اسکالر اور ان کے نگراں پروفیسرمجیب اختر کی ستائش کی اورتحقیقی کام پر اطمینان کا اظہار کیا۔
قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر محمد مصطفی الاعظمی ہند نزاد عالم ہیں جن کو سعودی حکومت نے ان کے علمی خدمات کے اعتراف میں شاہ فیصل ایوارڈ سے نوازا تھا۔
اس موقع پر شعبہ کے اساتذہ پروفیسر سید حسنین اختر ،ڈاکٹر نعیم الحسن اثری،ڈاکٹر اکرم، ڈاکٹر اصغر محمود، ڈاکٹر آصف اقبال اورڈاکٹر ابوتراب کے علاوہ ڈاکٹر مشتاق، ڈاکٹر غیاث الاسلام ندوی، اسامہ ندوی، حامد مختار، جمال احمد، سلمان، پریتی بھارتی،محمد یحییٰ، ڈاکٹر نجیب الرحمٰن، مہربان علی، حماد، اشیش کمار، فہیم الدین ، ایڈوکیٹ شاہد ندیم،صحافی جاوید قمر، مولانا وسیم اختر ، محمد عمر، شہاب عالم، محمد انس، جناب منظور عالم، مولانا عبداللہ قاسمی ، محمد محسن وغیرہ نے ا سکالر ڈاکٹر محمد یحییٰ کو کامیاب دفاع پر مبارکباد پیش کی۔