ڈاکٹر شفیق الرحمن برق کی وفات پر آل انڈیا ملی کونسل کا اظہار تعزیت

نئی دہلی:(پریس ریلیز) معروف سیاسی رہنما اور سمبھل سے سماجوادی کے پارٹی کے رکن پارلیمان ڈاکٹر شفیق الرحمن برق کی وفات پر آل انڈیا ملی کونسل کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر منظور عالم اپنے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم سیاسی پارٹیوں اور پارلیمنٹ میں مسلمانوں کی مضبوط آواز تھے ، انہوں نے کبھی بھی شعائر اسلامی اور مذہبی اقدار کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کیا ، مسلمانوں پر ہونے والے ہر طرح کے حملوں کا انہوں نے پوری قوت اور بیباکی کے ساتھ ہمیشہ جواب دیا ۔

ڈاکٹر منظور عالم نے یہ بھی کہاکہ وہ سیاسی رہنما ہونے کے ساتھ ملی رہنما کے طور پر بھی جانے جاتے تھے ، مختلف ملی پروگرام میں ان کی شرکت رہی ہے ،آل انڈیا ملی کونسل کی تحریکوں اور کوششوں کی ہمیشہ انہوں نے حمایت کی اور ہر طر ح سے ساتھ دیا ،انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹیو اسٹڈیز کے کاموں کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتے تھے۔ پارلیمنٹ اور اسمبلی میں وہ کھل مسلمانوں کے مسائل کو اٹھاتے تھے اور مسلمانوں کے موقف کی ترجمانی کرتے تھے ، بغیر کسی ہچکچاہٹ کے ہمیشہ انہوں نے آواز اٹھائی ہے ۔ ان کی موجودگی سے ملی تنظیموں کے نمائندوں کو بہت تقویت ملتی تھی ۔ ان کا انتقال یقینی طور پر ہندوستانی سیاست کے ساتھ ملت اسلامیہ کا بھی بہت بڑا خسارہ ہے ۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر شفیق الرحمن برق ملک کے سب سے معمر رکن پارلیمنٹ تھے جن کا 94 سال کی عمر میں آج انتقال ہوگیا ، وہ سمبھل سے چار مرتبہ رکن اسمبلی اور پانچ مرتبہ ایم پی رہ چکے ہیں ۔ اللہ ان کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com