دنیا کے مختلف ممالک میں سال 2024 کا مکمل سورج گرہن آج ہوگا

نیویارک: سال کا پہلا سورج گرہن آج ہوگا، غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال کا پہلا سورج گرہن میکسیکو، امریکہ اور کینیڈا میں نظر آئے گا۔ سورج گرہن آئندہ 20 برس تک دوبارہ دکھائی نہ دینے کا امکان ہے۔

مکمل سورج گرہن 8 اور 9 اپریل کے درمیان ہوگا اس لیے ہند و پاک میں رات ہونے کے سبب دکھائی نہیں دے گا تاہم مغربی یورپ، جنوبی امریکا، اٹلانٹک سمیت دیگرمقامات پرسورج گرہن دکھائی دے گا۔ سال کا دوسرا سورج گرہن 2 اکتوبر کو جنوبی امریکہ کے کچھ حصوں میں متوقع ہے جو کہ جزوی ہوگا۔

سائنسی ذرائع کے مطابق سورج گرہن کا آغاز میکسیکو سے ہوگا جہاں سے شمال مشرقی سمت میں امریکہ کی جانب سے سفر کرتا ہوا کینیڈا کے مشرقی صوبوں میں اختتام پذیر ہوگا۔ امریکا کی 15 ریاستوں میں مکمل سورج گرہن کا مشاہدہ 4 منٹ 20 سیکینڈ تک کیا جاسکے گا۔ دنیا میں آخری بار مکمل سورج گرہن دسمبر 2021 میں ہوا تھا مگر اس کا مشاہدہ صرف انٹارکٹیکا میں ہوا تھا۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com