” خدمت انسانیت رضائے الٰہی کا بہترین ذریعہ اور عظیم عبادت ہے“ خدمت خلق ٹرسٹ انڈیا کی جانب سے حاجت مندوں میں عید گفٹ کی تقسیم

مظفرپور: (پریس ریلیز) خدمت انسانیت رضائے الٰہی کا بہترین ذریعہ اور عظیم عبادت ہے، جو انسان بھی غریب و نادار کا خیال رکھتا ہے،دل جوئی کرتا ہے تورب کریم اپنے اس بندہ کے عمل سے خوش ہوتےہیں۔

 ان خیالات کا اظہار خدمت خلق ٹرسٹ انڈیا کے جنرل سیکرٹری نے ایک پریس ریلیز میں کیا ہے۔ٹرسٹ کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر ضلع کے اوارئی بلاک کے کئی گاؤں کےحاجت مند افراد میں عید گفٹ تقسیم کئے گئے ۔امسال رمضان المبارک میں خدمت خلق ٹرسٹ انڈیا کی جانب سے بڑی تعداد میں رمضآن پیکیج بہار اور دہلی میں تقسیم ہوئے ۔جن لوگوں نے ٹرسٹ سے استفادہ کیا انہوں نے مخیرین حضرات کو بہت دعائیں دیں ۔قابل ذکر ہےکہ خدمت خلق ٹرسٹ انڈیا کی جانب سےتقریبا دس برسوں سے رمضان پیکیج تقسیم کیا جاتا ہے جس میں افطار کٹ،راشن اور عید گفٹ شامل ہوتے ہیں ۔ٹرسٹ کے سیکریٹری مولانا حسان جامی قاسمی نے عید گفٹ کی تقسیم پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے تمام اراکین اور معاونت کرنے والے ملت کے بہی خواہوں کا دل سے شکریہ ادا کیا ،انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک میں روزے رکھنے کے ساتھ خدمت خلق کے کاموں کسی بھی طرح سے حصہ لینا بے شمار اجر و ثواب کا باعث ہے۔اللہ تعالیٰ اسے قبول فرمائے اور مخیرین کو اس کا بہترین بدلہ دے امین ۔

انہوں نے تمام لوگوں کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نیکی اور خیر کے جو کام ہم نے رمضان المبارک میں کیے،ہمارا یہ عمل پورے سال جاری رہنا چاہیے ،یہی رمضان کا مقصد ہے۔خدمت خلق ،رواداری،اخوت و ہمدردی اور بھائی چارےسے دل ملتے ہیں نفرتیں ختم ہو تی ہیں اس لیے ایسے امور پر توجہ دینے کی ضرورت جس سے سماج میں ایک اچھا پیغام جائے ۔خدمت کے اس عمل میں جن لوگوں نے حصہ لیا ان میں مولانا رضوان الحق قاسمی ،ڈاکٹر مبین احمد،ڈاکٹر سرور زمانی ،فہیم احمد ولیدپوری،سماجی کارکن ثاقب احمد،مولانا سرفراز قاسمی،نیاز الحق،حافظ نظام الدین،فیصل۔انیس،ڈاکٹر ابو ذر ،بھائی جپو،اسید،نائلہ اور شمائلہ شہاب قابل ذکر ہیں۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com