پورے جوش و خروش کے ساتھ ملک بھر میں ادا کی گئی عید الفطر کی نماز

رمضان المبارک کے 30 روزوں کی تکمیل کے بعد آج پورے ملک میں عید کی نماز پورے جوش کے ساتھ ادا کی گئی۔ اس کے ساتھ ہی عید کی مبارکبادیوں کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا۔ ہندوسان کے کچھ علاقوں میں کل بھی عید منائی گئی تھی۔ واضح رہے کہ ملک کے جنوبی سواحلی علاقوں نیز لداخ کے علاقے میں بدھ 10 اپریل کو ہی عید الفطر منائی گئی ہے۔ اس کی وجہ قرب و جوار سے رویت ہلال کا ہونا ہے۔ اس کے علاوہ سعوی عرب و مشرق وسطیٰ کے ممالک میں بھی عیدا الفطر 10 اپریل کو ہی منائی گئی ہے۔ چونکہ ہندوستان و بنگلہ دیش میں چاند نظر نہیں آیا اس لیے 30 روزوں کی تکمیل کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

دہلی کی جامع مسجد میں بڑی تعداد میں لوگوں نے عید کی نماز ادا کی ، اس موقع پر سب سے خوش بچے نظر آئے جنہوں نے رنگ برنگے ملبوسات زیب تن کئے ہوئے تھے۔ دہلی میں عید کی نماز عید گاہ اور کئی مساجد میں ادا کی گئی اور بڑی تعداد میں لوگوں نے نماز ادا کی۔

اس درمیان ملک کی سبھی ریاستوں کی مساجد و عید گاہوں میں عیدالفطر کی نماز کی ادائیگی کے لیے خاص انتظامات کیے گیے ہیں۔ اس بار عید الفطر کے موقع پر عام انتخابات کی سرگرمیاں بھی خوب نظر آئین ۔امیدواروں نے عید کی نماز کے بعد لوگوں سے ملنے کا سلسہ رکھا۔ ابھی سے سیاسی پارٹیوں کے لیڈران اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے کوشاں نظر آ رہے ہیں۔ امن و امان و بھائی چارے کے اس تہوار کے موقع پر کہیں رخنہ ڈالنے کی کوشش نہ ہو، اس غرض سے ملک کے حساس علاقوں میں سیکیورٹی کے انتظامات سخت کئے ہوئے ہیں۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com