عيد الفطر کا مقدس تہوار ہمدردی، اتحاد اور امن کے جذبے کو مزید تقویت دے: مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز عید الفطر کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی۔وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق، مسٹر مودی نے دعا کی ہے کہ عید الفطر کا مقدس تہوار ہمدردی، اتحاد اور امن کے جذبے کو مزید تقویت دے۔

ملک بھر میں عیدالفطر کے موقع پر آپسی بھائی چارہ اور اتحادکا مظاہرہ کرنے اور معاشرے کے مالی طورپر کمزور طبقات کی ہرممکن مددکریں۔اس کا اظہار ممبئی اور دیگر شہروں کے معززین نے عیدالفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کیاہے۔ انجمن السلام کے صدر پدم شری ڈاکٹر ظہیرقاضی نے اپنے پیغام میں کہاکہ ماہ رمضان کے روزے مکمل ہونے کے بعد اللّٰہ تعالیٰ عیدکی شکل میں اپنے بندوں کو انعام عطاء فرماتا ہے۔یہ مہینہ زکوتۃ،صدقہ اور امداد کا مہینہ ہے،ہمیں اس موقع پر اپنے غریب اور ضروت مندرشتہ داروں اور معاشرے کے پسماندہ افراد کا خیال رکھنا چاہئیے ۔اپنے غیر مسلم بھائیوں کے ساتھ بھائی چارہ اور اتحاد کا مظاہرہ کریں۔

اس موقع پر ایم ایل اے اور سماج وادی پارٹی مہاراشٹر اور ممبئی کے صدر ابوعاصم اعظمی نے تمام مسلمانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ رمضان المبارک رحمت ،برکت اور کرم وفضل کا مہینہ ہے جس کے بعد عید آتہ ہےاور اس میں ہمیں سب کا خیال چاہئے،کمزوروں اور مظلوموں کا خیال رکھنا چاہئے اور خصوصی طور پر فلسطینیوں کے لیے ہرممکن دعاء کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں اس موقع پر ہمیں غریب رشتہ داروں اور پڑوسیوں کا خیال رکھنا چاہئے۔خصوصی طور پر غیر مسلم برادران سے حسن سلوک سے پیش آنا چاہئیے۔

مہاراشٹر کانگریس کمیٹی کے کارگزار صدر اور سابق رکن اسمبلی عارف نسیم خان نے تمام دیش واسیوں کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عید آپسی میل جول اور اتحاد و اتفاق کی علامت ہے ،اس لیے ہمیں اپنے رشتہ داروں ،پڑوسیوں اور عزیز واقارب کابی خیال رکھنا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں اس موقعہ پر کمزوروں کابے کس و ضرورت مندوں کا خیال رکھنا چاہئیے ۔

عارف نسیم خان نے کہا کہ عید الفطر کے بعد لوک سبھا انتخابات کے موقعہ پر سبھی کو اپنے حق رائے دہی کا خیال رکھنا چاہئے اور اپنے جمہوری اور دستور میں دیئے جانے والے حقو کی بقاء کے لیے ووٹ کا صحیح استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com