شمال مشرقی دہلی سیٹ:کنہیا کی امیدواری نے منوج تیواری کی نیند اڑا دی

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات 2024 کے پیش نظر کانگریس نے اپنی دہلی کوڑے کی تینوں سیٹوں پر امیدواروں کا اعلان کردیا ہے، کانگریس نے تیز طرار لیڈر کنہیا کمار کو شمال مشرقی دہلی سے امیدوار بنایا ہے ان کا مقابلہ معروف بھوجپوری اسٹار منوج تیواری سے ہوگا جو لگاتار تیسری مرتبہ بی جے پی کے امیدوار ہیں۔ بی جے پی نے ان کے سوا دہلی کے اپنے چھ سیٹنگ ایم پی کے ٹکٹ کاٹ کر نئے امیدوار اتارے ہیں ۔کنہیا کمار کے آنے سے یہ مقابلہ دلچسپ اور منوج تیواری کے لئے سخت چیلنج ثابت ہوسکتا ہے –

پارٹی نے دہلی کی چاندنی چوک لوک سبھا سیٹ سے جے پرکاش اگروال، شمال مشرق سے کنہیا کمار اور شمال مغرب سے ادت راج کو ٹکٹ دیا ہے۔ اجول ریوتی رمن سنگھ کو اتر پردیش کی الہ آباد سیٹ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ،37 سالہ کنہیا کمار بہار کے بیگوسرائے کے رہنے والے ہیں، اس بار وہ دوسری بار لوک سبھا الیکشن لڑیں گے۔ 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں، انہوں نے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کے ٹکٹ پر بیگوسرائے لوک سبھا سیٹ سے مرکزی وزیر گری راج سنگھ کے خلاف مقابلہ کیا۔ اس الیکشن میں انہیں 4 لاکھ سے زائد ووٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جے این یو ایس یو کے سابق صدر کنہیا کمار 2021 میں کانگریس میں شامل ہوئے اور 2023 میں کانگریس ورکنگ کمیٹی میں شامل ہوئے۔کنہیا کمار بہت اچھے مقرر ہیں انہیں اپنی بات رکھنا آتا ہے وہ راہل کے کافی قریب ہیں اور راہل بہت بھروسہ کرتے ہیں ۔دیکھنا بڑا دلچسپ ہوگا کہ کنہیا کانگریس اور عوام کی کسوٹی پر کتنا کھرا اترتے ہیں ۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com