اسلام کو اچھی طرح سمجھ کر مسلمان بنو تاکہ قلبی اطمینان نصیب ہو: مولانا سجاد نعمانی

لکھنؤ: (پریس ریلیز) نوجوان لڑکوں اور پروفیشنل مرد حضرات کے لیے ایمان و اسلام کی بنیادی تعلیمات سکھانے کے لئے نعمانی اکیڈمی لکھنؤ کی ایک پیشکش “معہد النعمانی للبنین” کے زیر اہتمام ایمانیات کورس کا افتتاح مولانا خلیل الرحمٰن سجاد نعمانی نے آن لائن کیا۔ اس موقع پر اُنہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ اسلام کو اچھی طرح سمجھ کر مسلمان بنو! تاکہ تمہیں قلبی اطمینان نصیب ہو!۔ آج مختلف چینلز چل رہے ہیں تاکہ تمہارے اندر شکوک وشبہات پیدا کرکے تمہارے ایمان کو کمزور کیا جائے۔

مشہور مفسر قرآن، بین الاقوامی معروف عالم دین مولانا خلیل الرحمٰن سجاد نعمانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ میرے نوجوان بچوں اس خوش نصیبی پر مبارکباد قبول کرو کہ آپ مسلمان گھرانے میں پیدا ہوئے۔ آپ کو اسلام مل گیا بغیر تکلیفیں اٹھائے، تمہارے بہت سارے کالج کے ساتھی ہیں جنہیں یہ سعادت نہیں ملی ۔

اُنہوں نے کہا آپ سب محسوس کر رہے ہیں کہ پوری دنیا پیچھے پڑی ہے۔ اسلام کے بارے میں تمہارے دل میں شکوک پیدا کیا جا رہا ہے۔ طرح طرح کے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ نیوز کے ذریعے، فلموں کے ذریعے جن کی وجہ سے تمہارے اندر بےچینی پیدا ہوتی ہے۔ جو حملے تمہارے جسموں پر ہو رہے ہیں، جس طرح سے ہجومی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا۔ ان سب سے زیادہ خطرناک ذہنی دباؤ ہے، جس کا سامنا آپ سب کو کرنا پڑتا ہے۔ صرف مسلمان گھرانے میں پیدا ہونے سے کام نہیں چلنے والا۔

انہوں نے کہا کہ آپ اچھے پروفیسر، انجینیئر، ڈاکٹر، جج، لائر، افیسر بنو لیکن مسلمان ڈاکٹر، مسلمان انجینیئر، مسلمان صحافی، مسلمان جج اور مسلمان کھلاڑی بنو عملی طور پر۔ یہ شارٹ کورسز ان نوجوانوں کے لئے ۔ ہفتے میں دو سے تین گھنٹے اپ کو دینا ہوگا۔ تمہارے دامن میں کوئی دھبہ نہ لگے زیادہ سے زیادہ نوجوان اس کورس میں شامل ہوں۔

مہمان خصوصی مولانا کوثر ندوی نے “معہد النعمانی للبنین” کے زیر اہتمام ایمانیات کورس کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ تاریخ میں ملک کے حالات اس سے خراب کبھی نہیں رہا۔ فسادات، جانی اور مالی نقصان مسلمانوں کا ہوتا رہا ہے۔ کالج میں پڑھنے والے لڑکے اور لڑکیوں کو دین کے نام پر شک و شبہ میں مبتلا کیا جا رہا ہے۔ کالج میں پڑھنے والے بچے اسلامی و ایمانی طور پر بہت کمزور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالات کو سامنے رکھتے ہوئے مسائل حل کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج سوشل میڈیا کا دور ہے۔ نئے تعلیمی نظام کا بوجھ، روزگار کا دباؤ اور ان کی مصروفیات کو مد نظر میں رکھتے ہوئے یہ پروگرام بنایا گیا ہے۔ اسلام کے حوالے سے جو بدگمانی پھیلائی جا رہی ہے۔ اس کا معقول جواب دیا جا سکے۔ ہر ماں باپ اپنے بچوں کو مسلمان بنائے، ایمان مضبوط کرے، یہ ان کی اولین ذمہ داری ہونی چاہیے۔

میزبان خصوصی مولانا یحیی نعمانی نے کہا کہ جن لوگوں کے پاس دین کا علم و فہم ہے وہ دوسروں کو بھی سکھائیں۔ “اسلام کا چراغ ہمیشہ آندھیوں میں جلتا رہا ہے۔” فتنے بڑھ رہے ہیں، حالات مزید خراب ہو رہے ہیں۔ اسی طرز پر دین کو زندہ کرنے کی کوشش سے بھی بڑھ رہی ہے۔ دنیا میں ہمارے نوجوان علماء نے طے کر رکھا ہے کہ اسلام کے تعلیمات کو عام کرنا ہے۔ نئی ٹیکنالوجی کا استعمال اسلام کے فروغ میں بہتر طریقے سے ہو رہا ہے۔ دین نہیں سیکھا تو آخرت میں کوئی کام نہیں آئے گا۔ آپ کو اپنے پڑوسیوں اور دوستوں کی بھی فکر کرنی چاہیے، اسلام کی یہی تعلیم ہے۔ جو لوگ دین سیکھنے والے ہیں، حالات انہیں روک نہیں سکتا بلکہ ایمان مضبوط ہوتا ہے۔

 آن لائن افتتاحی پروگرام کی نظامت مولانا بلال سجاد نعمانی نے کی۔ انہوں نے بتایا کہ “معہد النعمانی للبنین” کے زیر اہتمام ایمانیات کورس کے لئے ہفتے میں دو سے تین گھنٹے آپ کو دینا ہوگا۔ ایمانیات کورس میں داخلہ 26 اپریل سے شروع ہوگا اور 30 اپریل کو شام پانچ بجے ختم ہوگا۔ داخلے کے لئے 8874592063 نمبر پر رابطہ کر کے مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ تین مئی 2024 سے کلاس شروع ہوگی۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com