میڈیا تنظیموں نے تین مرحلوں کی ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد ایک بھی پریس کانفرنس نہ رکھنے پر الیکشن کمیشن آف انڈیا کو لکھا خط

پریس کلب آف انڈیا کے صدر گوتم لہری سمیت سبھی پانچ تنظیموں کے سربراہوں نے کیے دستخط

نئی دہلی: (پریس ریلیز) ملک بھر میں تین مرحلوں میں ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد بھی ایک بھی پریس کانفرنس نہ کرنے پر پریس کلب آف انڈیانے ویمن پریس کارپس ، پریس ایسوسی ایشن، دہلی یونین آف جرنلسٹس اور غیر ملکی نامہ نگاروں کے کلب کے ساتھ مل کر چیف الیکشن کمشنر کو ایک خط لکھا ہے جس پر پی سی آئی کے صدر گوتم لہری اور دیگر نے دستخط کیے ہیں جس پر الیکشن کمیشن پر سخت مایوسی کا اظہار کیا گیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط کے مطابق میڈیا کے پانچ اداروں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2019 کے آخری عام انتخابات تک ہر مرحلے میں ووٹنگ کے بعد پریس کانفرنس کرنا معمول کی بات تھی اور ہمارا ملک دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے عام انتخابات کو “جمہوریت کا سب سے بڑا تہوار” سمجھا جاتا ہے، الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے شہریوں کو ووٹنگ کے دن کی تازہ اپڈیٹس جاننے کا پورا حق ہے ۔
خط میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ تین مرحلوں میں پولنگ ووٹوں کی اصل تعداد کے اعداد و شمار پیش نہ کرنے پر عوام کے ذہنوں میں انتخابات کے منصفانہ ہونے کے بارے میں خدشات پیدا ہو رہے ہیں، خط میں ووٹنگ کے ہر مرحلے کے بعد پریس کانفرنس کے انعقاد کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اور پولنگ کا پورا ڈیٹا بشمول پولنگ کے اگلے دن تک ایک ساتھ جاری ہونے والے ووٹوں کی مطلق تعداد اور ووٹنگ کا حتمی فیصد۔ انتخابات میں ووٹروں کے اعتماد کو برقرار رکھنے کے لیے اس طرح کی شفافیت ضروری ہے ۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com