بھارت کا آئین دنیا کا سب سے شاندار، اس کے تحفظ کے لیے ووٹ کرنا چاہیے: مولانا سجاد نعمانی

لکھنؤ: مشہور مفسر قرآن، بین الاقوامی معروف عالم دین مولانا خلیل الرحمٰن سجاد نعمانی نے لکھنؤ کے امین آباد مہیلا ڈگری کالج میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ میڈیا سے پات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے ووٹ ڈالا ہے تاکہ ملک میں سبھی کے ساتھ انصاف ہو، آئین کا تحفظ ہو اور کسی بھی شخص کے ساتھ ناانصافی نہ ہو، چاہے وہ کسی بھی مذہب، ذات برادری سے تعلق رکھتا ہو۔ اور اس کے لئے اقتدار کی تبدیلی ضروری ہے۔

مولانا سجاد نعمانی نے وزیراعظم نریندر مودی کے عید منانے اور مسلمانوں کی مخالفت نہ کرنے والے بیان پر کہا کہ ہمارے ملک کے وزیراعظم شام کو کچھ بیان دیتے ہیں اور صبح ان کی بیانات میں تبدیلی ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا میں وزیر اعظم کی صحت کے لیے دعا کرتا ہوں۔

مولانا نعمانی نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ ووٹنگ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ملک کا آئین دنیا کا سب سے شاندار آئین ہے، اس کے تحفظ کے لیے سب کو ووٹ کرنا چاہیے۔ وہیں مولانا نعمانی کی اہلیہ بھی پولنگ بوتھ پر ان کے ساتھ پہنچیں جن کا دو دن قبل آپریشن ہوا تھا۔ اس کے باوجود جمہوریت کی مضبوطی کے لئےکافی بیمار حالت میں پولنگ بوتھ پر پہنچ کر کے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ مولانا کے ساتھ ان کے بڑے بھائی مولانا حسان نعمانی و دیگر اہل خانہ نے بھی ووٹ ڈالا۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com