چھٹے مرحلہ کی 58 سیٹوں پر ووٹنگ جاری، بنگال میں تشدد، ٹی ایم سی کارکن ہلاک

چھٹے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران مغربی بنگال میں تشدد کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مشرقی مدنی پور کے مہیشا دل میں گزشتہ شب انتخابی رنجش کے سبب ٹی ایم سی کے ایک کارکن کو قتل کر دیا گیا۔ اس واقعہ کے بعد بی جے پی کے 5 کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسی ضلع کے ایک اور ٹی ایم سی کارکن پر حملہ کیا گیا، جو شدید طور پر زخمی ہوا ہے۔

چھٹے مرحلہ کی 58 سیٹوں پر ووٹنگ جاری

لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے کے لئے ووٹنگ صبح 7 بجے سے شروع ہو گئی ہےاس مرحلے میں 6 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 58 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ دہلی کی 7، اتر پردیش کی 14، بہار کی 8، مغربی بنگال کی 8، ہریانہ کی 10، جھارکھنڈ کی 4، اوڈیشہ کی 6 اور جموں و کشمیر کی ایک نشست پر ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔

عام انتخابات 2024 کے سابقہ پانچویں مرحلوں میں 62.2 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔ 25 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 428 نشستوں پر 5 مرحلوں میں ووٹنگ ہوئی۔ آج چھٹے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد ساتویں اور آخری مرحلے کے لیے ووٹنگ یکم جون کو ہوگی اور نتائج 4 جون کو آئیں گے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com