نئی دہلی : (ایجنسیاں) (این ٹی اے) نے جمعہ کو یوجی سی -نیٹ سمیت تین امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کیا۔ این ٹی اے کے مطابق این سی ای ٹی کا امتحان اب 10 جولائی کو کمپیوٹر پر مبنی ٹسٹ (سی بی ٹی) موڈ میں ہوگا۔
این ٹی اے کا یوجی سی-نیٹ سمیت 3 امتحانات کی تاریخوں کا اعلان یونیورسٹی گرانٹس کمیشن – قومی اہلیتی ٹسٹ (یوجی سی-نیٹ) امتحان 21 اگست سے 04 ستمبر تک منعقد کیا جائے گا۔
نئی دہلی: یونیورسٹی گرانٹس کمیشن – قومی اہلیتی ٹسٹ (یوجی سی-نیٹ) امتحان 21 اگست سے 04 ستمبر تک منعقد کیا جائے گا۔ قابل غور ہے کہ 18 جون کو منعقد ہونے والا یو جی سی نیٹ امتحان ایک دن بعد یعنی 19 جون کو پیپر لیک ہونے کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا۔
جبکہ انٹیگریٹڈ ٹیچر ایجوکیشن پروگرام (آئی ٹی ای پی ) کے چوتھے سال کے لیے منعقد ہونے والا قومی مشترکہ داخلہ امتحان (این سی ای ٹی) بھی منسوخ کر دیا گیا تھا۔ این سی ای ٹی کا امتحان 12 جون کو منعقد ہوا تھا اور اسی دن کی شام کو منسوخ کر دیا گیا تھا۔
اسی دوران کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ-یونیورسٹی گرانٹس کمیشن-قومی اہلیت ٹسٹ ( یوجی سی -نیٹ- سی ایس آئی آر) کا امتحان 25 جون سے 27 جون کے درمیان ہونا تھا، لیکن این ٹی اے نے ناگزیر وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے اسے ملتوی کر دیا۔
نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی(این ٹی اے )نے جمعہ کو یوجی سی -نیٹ سمیت تین امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کیا۔ این ٹی اے کے مطابق این سی ای ٹی کا امتحان اب 10 جولائی کو کمپیوٹر پر مبنی ٹسٹ (سی بی ٹی) موڈ میں ہوگا۔
اس کے ساتھ ہی مشترکہ نیٹ-یوجی سی-سی ایس آئی آر کا ملتوی امتحان اب 25 سے 27 جولائی تک سی بی ٹی موڈ میں لیا جائے گا، جبکہ یوجی سی-نیٹ کا امتحان 21 اگست سے 4 ستمبر تک سی بی ٹی موڈ میں لیا جائے گا۔