دہلی آئی اے ایس کوچنگ بیسمنٹ حادثہ کے خلاف طلباء میں سخت ناراضگی، سیکڑوں طلباء نے کیا احتجاج

دہلی کے اولڈ راجندر نگر میں ایک کوچنگ سینٹر کے تہہ خانے میں پانی بھر جانے سے 3 طلباء کی موت کا معاملہ شدت اختیار کر تا جا رہا ہے۔ اس واقعے کے خلاب اب طلباء کا غصہ پھوٹ پڑا ہے، جس کا مظاہرہ انہوں نے راجندر نگر اور کرول باغ میٹرو اسٹیشن کے باہر کیا۔ ان جگہوں پر بڑی تعداد میں طلباء نے جمع ہو کر حکومت و انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے۔

خبروں کے مطابق کرول باغ میٹرو اسٹیشن کے باہر احتجاج کے دوران طلباء نے ‘وی وانٹ جسٹس’ کے نعرے لگائے۔ طلباء سڑک جام کیا۔ احتجاج کرنے والے طلباء کو سڑک سے ہٹانے میں پولیس کو کافی مشقت کرنی پڑی۔ احتجاج کرنے والے طلباء کو پولیس کے ذریعے حراست میں بھی لیے جانے کی خبر ہے۔ ایسا ہی احتجاج طلباء نے راجندر نگر میں بھی کیا۔ یہاں بھی سیکڑوں کی تعداد میں جمع ہوکر طلباء نے حکومت و انتظامیہ کی اس لاپرواہی کے خلاف اپنے غصے کا اظہار کیا۔

اس درمیان دہلی کے وزیر آتشی نے اس واقعہ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قصورواروں کو ہرگز بخشا نہیں جائے گا۔ اس کے علاوہ دہلی کی میئر شیلی اوبرائے نے بیسمنٹس میں بغیر اجازت و بغیر حفاظتی اقدام کے چلنے والے تمام کوچنگ کلاسیز کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ اولڈ راجندر نگر میں واقع مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کروانے والے راؤ آئی اے ایس کوچنگ کلاسیز کے بیسمنٹ میں شدید بارش سے پانی بھرجانے سے تین طالب علموں کی موت ہو گئی۔ اس واقعے کے خلاف لوگوں میں زبردست ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ اس کے خلاف کانگریس کے لیڈران نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے اور اسے انتظامیہ کی لاپراوہی قرار دیا ہے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com