سیتامڑھی (محمد قیصر صدیقی ۔ ملت ٹائمز )
مدرسہ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن {سیتامڑھی} کے سیکرٹری، مولانا سیف اللہ رازی، اور صدر مولانا نور الاسلام نے ضلع ایجوکیشن افسر سیتامڑھی کو منگل کے دن ایک لیٹر رسیو کراکر اطلاع دی کہ ایک مارچ سے سیتامڑھی کے ملحقہ مدارس کے اساتذہ اپنے دس نکاتی مطالبات کو لے کر پٹنہ گردنی باغ کو آباد کرنے جارہے ہیں، اس لئے ان ایام میں تمام ملحقہ مدارس میں تعلیمی سلسلہ منقطعہ رہے گا تنظیم کے ترجمان محمد غزالی قاسمی نے کہا کہ سرکار برسوں سے اقلیتی مسائل کو حل کرنے سے کترا رہی ہے، حالانکہ آج یہ سرکار اقلیتی ووٹوں سے بنی ہے اور اس کا اقرار بھی ہے، لیکن پھر بھی اقلیتوں کے مسائل سے منہ چڑا رہی ہے ، ملحقہ مدارس کے اساتذہ کا سرکار سے مطالبہ ہے کہ جو مراعات اور سہولت اسکول کے اساتذہ اور اسکول کو دی جارہی ہے، وہی ساری سہولتیں مدارس کے اساتذہ اور مدارس کو دی جائے، یعنی مساوی کام کے بدلے مساوی تنخواہ دی جائے، اور مدارس میں ہوسٹل کی تعمیر کے لئے رقم مہیا کرایا جائے، اور مدرسہ بورڈ کے چئرمین، اور سیکرٹری کے عہدہ پر کسی عربی، اور فارسی کے جانکار کو بحال کیا جائے، ان سب مطالبات کو لے کر اساتذہ غیر متعینہ دھرنا میں جارہے ہیں۔