بابا صدیقی قتل کیس میں پولیس نے ایک اور ملزم کو گرفتار کیا

مہاراشٹر میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی، اجیت پوار) کے رہنما بابا صدیقی قتل کیس میں تازہ ترین پیش رفت میں شہر کی کرائم برانچ نے اتوار کو نوی ممبئی سے ایک اسکریپ ڈیلر کو شوٹروں کو مبینہ طور پر ہتھیار فراہم کرانے کے الزام میں گرفتار کیا۔ جس کی وجہ سے اس معاملے میں گرفتار افراد کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔اس کی اطلاع ایک افسر نے دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم کی شناخت 32 سالہ بھگوت سنگھ اوم سنگھ کے طور پر کی گئی ہے جو اصل میں ادے پور، راجستھان کا رہنے والا ہے۔ وہ فی الحال نوی ممبئی میں مقیم ہے۔

بعد میں اسے ایک مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے اسے 26 اکتوبر تک پولیس حراست میں بھیج دیا گیا۔قابل ذکر ہے کہ بابا صدیقی کو 12 اکتوبر کو باندرہ میں ان کے بیٹے کے دفتر کے قریب گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com