دیوبند: (سمیر چودھری) نہایت افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ دارالعلوم دیوبند کے قدیم کہنہ مشق استاذ شیخ الحدیث ثانی حضرت علامہ قمر الدين صاحب علیہ الرحمہ آج بہ تاریخ 22 دسمبر بہ روز اتوار صبح فجر کے وقت اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ اناللہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم تقریبا 90 برس کے تھے اور ان کی علمی خدمات کا سلسلہ نصف صدی سے زائد رہا ہے۔ دارالعلوم دیوبند میں انہیں ایک مقبول استاذ کی حیثیت سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
حضرت علامہ قمرالدین صاحب پچھلے کچھ دنوں سے سخت علیل تھے، مظفرنگر سمیت متعدد اسپتالوں میں زیر علاج تھے۔ جہاں سے دو دن قبل انہیں تشویشناک حالت کے سبب ڈاکٹروں نے گھر بھیج دیا تھا۔
صحت سے متعلق تشویشناک خبریں موصول ہورہی تھیں آج وہ دار فانی کو الوداع کہہ گئے۔ دعاء فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ بال بال مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور حضرت کے تمام خدمات کو قبول فرمائے دارالعلوم دیوبند کو نعم البدل عطاء فرمائے۔ آمین ثم آمین یا رب العالمین…….
دارالعلوم دیوبند کے مہتمم و شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی، صدر مدرسین مولانا سید ارشد مدنی سمیت سرکردہ علماء نے حضرت علامہ کے انتقال پر گہرے رنج و علم کا اظہار کیا۔ مرحوم کی رہائش گاہ صدر گیٹ سے متصل واقعے محلہ دیوان میں علماء طلباء کا جم غفیر ہے۔