ڈاکٹر عبد القادرشمس کو بعد ازمرگ زبیر الحسن غافل ایوارڈ سے نوازا گیا

ارریہ: سیمانچل کے ارریہ میں منعقد ‘شام غزل’ کے موقع پر ادبی تنظیم ‘بزم حسن’ نے ڈاکٹر مولانا عبدالقادر شمس کو بعد ازمرگ ‘زبیرالحسن غافل ایوارڈ ‘ سے نوازا –

ڈاکٹر شمس کے لئے یہ ایوارڈ چھوٹے بھائی اور سینیر صحافی عبد الواحد رحمانی نے قبول کیا – معروف ادیب جناب اسلم حسن انکم ٹیکس کمشنر ممبئی، جناب انور شمیم ضلع وسیشن جج بیگو سراءے، پروفیسر عثمان غنی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور انجینئر منظور احمد پٹنہ نے مشترکہ طور پر یہ ایوارڈ دیا –

اس موقع پر کمشنر أسلم حسن نے کہا کہ عبد القادر شمس چھوٹی عمر میں ہم سے جدا ہوگئے، انہوں نے ادبی، صحافتی،سماجی اور تعلیمی خدمات کی جولمبی لکیر کھینچی ہے وہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے-

انہوں نے کہا کہ سابق جج اور بزرگ شاعر زبیر الحسن غافل کی یاد میں یہ ایوارڈ شروع کیا گیاہے جو ہر سال نمایاں کارکردگی کے لئے دیا جائے گا –

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com