جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ، سوپول میں مولانا مدثر احمد قاسمی کو امین ملت ایوارڈ سے نوازا گیا

سوپول، مدہوبنی: (نامہ نگار) جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ، سوپول کے سالانہ جلسے میں معروف عالمِ دین، مصنف، صحافی اور معلم مولانا مدثر احمد قاسمی کو ان کی علمی و تصنیفی خدمات کے اعتراف میں “امین ملت ڈاکٹر مفتی محفوظ الرحمن عثمانی” ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔

اس موقع پر مولانا مدثر احمد قاسمی نے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا، “میں یہ ایوارڈ اپنے والد محترم الحاج شبیر احمد صاحب (مرحوم) کے لیے خراجِ عقیدت کے طور پر پیش کرتا ہوں۔ یہ میرے اساتذہ، ساتھیوں اور شاگردوں کی دعاؤں اور محبت کا نتیجہ ہے۔” انہوں نے جامعہ کے روحِ رواں مفتی انصار صاحب اور مہتمم قاری ظفر اقبال مدنی صاحب کا خصوصی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے انہیں اس اعزاز کے لائق سمجھا۔

مولانا مدثر احمد قاسمی نے مزید دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سب کو بہترین بدلہ عطا فرمائے اور مجھے اخلاص کے ساتھ مزید خدمت کی توفیق بخشے۔

یہ اعزاز مولانا کی علمی و ادبی خدمات کا اعتراف ہے، جس سے علمی و تعلیمی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com