چندرابابو نائیڈو کی پارٹی تلگودیشم نے وقف ترمیمی بل کی حمایت میں ووٹ ڈالنے کا کیا اعلان

نئی دہلی: بدھ کے روز لوک سبھا میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان زبردست ٹکراؤ دیکھنے کو مل سکتا ہے، کیونکہ حکومت وقف (ترمیمی) بل کو ایوان میں پیش کرنے جا رہی ہے۔ اس بل پر بحث اور منظوری کے لیے دوپہر 12 بجے سے رات 8 بجے تک کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔

این ڈی اے میں شامل تلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) نے بھی حکومت کے وقف (ترمیمی) بل کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹی ڈی پی کا کہنا ہے کہ وہ بل کے حق میں ووٹ دے گی، جس سے حکومت کو بل کی منظوری میں مزید تقویت ملے گی۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com