وقف بل پر اکھلیش یادو کا حملہ، عید پر پابندیاں، 1000 ہندو لاپتہ، کیا یہی ہے حکومت کی پالیسی؟

نئی دہلی: لوک سبھا میں وقف ترمیمی بل پر جاری بحث کے دوران سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے بی جے پی حکومت پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے سوال اٹھایا، “یہ لوگ نوٹ بندی لے کر آئے، کیا ہوا؟ گنگا-جمنا صاف ہوئیں؟ گود لیے گئے گاؤں کا کیا ہوا؟” انہوں نے مزید کہا کہ “عید پر تمام مذاہب کے رہنما جاتے ہیں، لیکن اس بار پابندی تھی۔ کیا یہی آئین سکھاتا ہے؟”

اکھلیش یادو نے مہاکمبھ میں ناقص انتظامات پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا، “بی جے پی نے 100 کروڑ لوگوں کو بلایا، لیکن تیاری نہیں کی۔ 1000 ہندو لاپتہ ہیں، کہاں گئے وہ؟” ان کے اس بیان پر ایوان میں شور مچ گیا۔

بحث کے دوران جب اکھلیش یادو نے طنزیہ انداز میں کہا کہ بی جے پی ابھی تک اپنا قومی صدر نہیں چن پائی، تو وزیر داخلہ امت شاہ اپنی نشست سے کھڑے ہو گئے اور جواب دیتے ہوئے کہا، “ہم پانچ افراد کے خاندان میں صدر نہیں چنتے۔” ایوان میں اس پر مزید گرما گرم بحث ہوئی۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com