مشرقی دہلی کے مصطفی آباد علاقے میں چار منزلہ رہائشی عمارت گر گئی ہے۔ حادثے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق چار افراد فوت ہو گئے ہیں۔ کئی افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ دہلی پولیس اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ ریسکیو کام جاری ہے۔پولیس کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب تقریباً 3 بجے پولیس اسٹیشن دیالپور کو شکتی وہار کی لین نمبر 1 میں ایک عمارت کے گرنے کی اطلاع ملی۔ موقع پر پہنچنے پر معلوم ہوا کہ تحسین ولد یاسین کی چار منزلہ عمارت گر گئی ہے جس میں 22 افراد کے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔
این ڈی آر ایف، ڈی ایف ایس اور ایمبولینس خدمات کو فوری طور پر بلایا گیا اور ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ اب تک 14 افراد کو بچا کر جی ٹی بی اسپتال لے جایا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں نے ان میں سے چار کو مردہ قرار دے دیا۔ سینئر افسران موقع پر موجود ہیں ـ
••کئی لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ۔
ڈویژنل فائر آفیسر راجیندر اٹوال نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی ٹیم موقع پر پہنچی اور دیکھا کہ پوری عمارت منہدم ہو چکی ہے۔ ہمیں ملبے تلے لوگوں کے دبے ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ این ڈی آر ایف اور دہلی فائر سروس کی ٹیمیں مل کر بچاؤ کے لیے کام کر رہی ہیں۔
•••10 افراد کو بچا لیا گیا۔
عمارت گرنے کا واقعہ مقامی شخص کے گھر میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہو گیا ہے۔ ایک عینی شاہد خاتون نے بتایا کہ یہاں دو مرد اور دو بہوئیں رہتی ہیں۔ سب سے بڑی بہو کے تین بچے ہیں، دوسری بہو کے بھی تین بچے ہیں… ہم ابھی کچھ نہیں جانتے۔ وہ کہیں نظر نہیں آرہے ہیں