ویمنس ونگ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے گوا میں دو روزہ تفہیم شریعت اور اصلاح معاشرہ کانفرنس

نئی دہلی(پریس ریلیز۔ملت ٹائمز)
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے زیر نگرانی ملک بھر میں پھیلی ہوئی تحریک تفہیم شریعت اور اصلاح معاشرہ ویمنس ونگ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے خواتین و طالبات کے لئے دو روزہ ’’تفہیم شریعت اور اصلاح معاشرہ کانفرنس‘‘ فونڈا میں ۴؍مارچ ۲۰۱۷ء بروز سنیچر بمقام: نورانی ہال ہویلی کورٹ، فونڈا بوقت صبح ساڑھے دس بجے تا دوپہر ساڑھے بارہ بجے اور والپئی میں۴؍مارچ ۲۰۱۷ء بوقت دوپہر ۳؍بجے تا شام ۵؍بجے اورمڈگاؤں میں ۵؍مارچ ۲۰۱۷ء بروز اتوار بمقام: ہال، متصل مسجد بلال، چاندواڑہ، فاتورڈہ، مڈگاؤں، گوا بوقت صبح ساڑھے دس بجے سے منعقد ہوگا۔
اس کانفرنس کی صدارت محترمہ ڈاکٹر اسماء زہرہ صاحبہ مسؤلہ ویمنس ونگ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کرینگی۔ افتتاحی کلمات محترمہ حناء احمد رحمانی صاحبہ پیش کریں گی جبکہ تعارفی کلمات محترمہ ثناء احمد صاحبہ پیش کریں گی۔ اس اجلاس میں مہمان ذی وقار کی حیثیت سے محترمہ پروفیسر رفیق النساء صاحبہ رکن شریعہ کمیٹی حیدرآباد شرکت کرینگی۔اس اجلاس میں حاضرین کو سوال و جواب کا موقع دیا جائے گا۔
برادران اسلام سے درخواست ہے کہ اپنی خواتین کو جلسہ گاہ تک پہنچانے کی زحمت فرمائیں۔
جاری کردہ
مرکزی دفتر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

SHARE