پٹنہ: (آر کے بیورو) بہار میں اسد الدین اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم کانگریس اور آر جے ڈی کے ساتھ اتحاد کر سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق اے آئی ایم آئی ایم اور آر جے ڈی کے درمیان سیٹ شیئرنگ کو لے کر بات چیت جاری ہے۔
معاملہ سیمانچل خطہ کی سیٹوں پر اٹکا ہوا ہے۔ اے آئی ایم آئی ایم وہاں کی تمام 24 اسمبلی سیٹوں پر اپنا دعویٰ پیش کر رہی ہے، جب کہ آر جے ڈی اور کانگریس اس معاملے پر اتفاق رائے حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اے آئی ایم آئی ایم بہار کے صدر اور امور ایم ایل اے اختر الایمان نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی مہاگٹھ بندھن کے ساتھ الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد بہار کو مضبوط بنانا ہے اور ہم اس اتحاد کو لے کر بہت مثبت ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم کم سیٹوں پر سمجھوتہ کر سکتے ہیں لیکن شرط یہ ہے کہ ہمیں سیمانچل کی اہم سیٹیں ملنی چاہئیں۔
بہار میں اس سال اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں اور تمام سیاسی پارٹیاں اپنے اتحاد کو مضبوط کرنے میں مصروف ہیں۔ دریں اثنا، اسد الدین اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم نے آر جے ڈی کی قیادت والے عظیم اتحاد میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ 2020 کے اسمبلی انتخابات میں، اے آئی ایم آئی ایم نے سیمانچل کے علاقے میں پانچ سیٹیں جیتی ہیں – امور، کوچدھامن، جوکیہاٹ، بیسی اور بہادر گنج، اس طرح آر جے ڈی کے روایتی ووٹ بینک کو توڑ دیا۔اس بار اے آئی ایم آئی ایم 50 سے زیادہ سیٹوں پر الیکشن لڑنے کی تیاری کر رہی تھی، لیکن عظیم اتحاد میں شامل ہونے کے امکان کی وجہ سے اب اس کا موقف نرم ہو گیا ہے۔کانگرءس اس سے قبل اویسی کے ساتھ کسی قسم کی شراکت کے خلاف رہی ہے وہ اسے بی جے پ کی بی ٹیم کہتی ہے مگر بہار کے حالات اور سیمانچل میں ایم آئی ایم کی پکڑ کو دیکھتے ہوئے وہ کوئی موقع کھو ا نہیں چاہتی دوسرے اب اویسی کی امیج کافی بدل گئی ہے۔
جب ایک میگا الائنس کے امکانات برقرار ہیں، اس بارے میں سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ آیا اویسی کا ارادہ واقعی مہاگٹھ بندھن کا حصہ بننے کا ہے تاکہ این ڈی اے کو ہرایا جاسکےیا بی جے پی کے ‘بی ٹیم’ کے الزامات کو مسترد کرنے کے لئے کسی بھی سنجیدگی سے عاری ایک غیر معمولی اقدام ہوسکتا ہے india today کے مطابق اے آئی ایم آئی ایم کی بہار یونٹ نے حال ہی میں آر جے ڈی اور کانگریس کے چند ایم ایل ایز کے ساتھ رابطہ کیا تاکہ مہاگٹھ بندھن کا حصہ بننے میں اویسی کی دلچسپی کے بارے میں دونوں پارٹیوں کے اعلیٰ لیڈروں کو احساس دلایا جاسکے۔ تاہم فیصلہ سازوں کی جانب سے ابھی تک کوئی ردعمل آنا باقی ہے۔ ہم نے اسدالدین اویسی سے اے آئی ایم آئی ایم کی ریاستی اکائی کے بارے میں بات کی ہے جو مہاگٹھ بندھن کا حصہ بننے کے خواہاں ہیں، اور انہوں نے ہمیں آر جے ڈی اور کانگریس لیڈروں کے ساتھ بات چیت شروع کرنے کی پوری آزادی دی ہے،‘‘ ایمان نے انڈیا ٹوڈے کو بتایا۔