پی ایچ ڈی ڈگری کے لیے اصغر علی اور محمد ایاز اختر کا اوپن وائیوا

دربھنگہ: (پریس ریلیز) شعبہ اردو للت نارائن متھلا یونیورسٹی کے ریسرچ اسکالر اصغر علی اور محمد ایاز اختر کا الگ الگ عناوین پر شعبے میں اوپین وائیوا منعقد ہوا. سوالات کے اطمنان بخش جواب پاکر انھیں پی ایچ ڈی ڈگری ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا. اصغر علی کے مقالے کا عنوان تھا “صوبہ بہار کے تین اہم ناقدین(1) وہاب اشرفی (2) لطف الرحمن(3) قمر اعظم ہاشمی” . اس عنوان پر دہلی یونیورسٹی سے تشریف لائے پروفیسر محمد کاظم نے مقالہ نگار سے مختلف سوالات کیے اور پھر پی ایچ ڈی ڈگری کی تفویض کے لیے شفارش کی، انھوں نے کہا کہ مقالہ نگار نے کافی محنت کی ہے. مقالہ نگار سے نظر ثانی کے بعد اس کو اشاعت کے مرحلے گزارنے کی امید کرتا ہوں . جب کہ دوسرے مقالہ نگار محمد ایاز اختر کا عنوان تھا” ہندوستان کی جنگ آزادی اور اردو ادب( 1947 تک) ” اس عنوان کے لیے جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی سے بحیثیت ممتحن تشریف لائے پروفیسر ندیم احمد نے بھی مقالہ نگار کی محنت کو سراہتے ہوئے موضوع سے متعلق سوالات کیے اور جواب پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کتابی شکل میں اسے منظر عام پر لانے کا مشورہ دیا. دونوں مقالہ نگاروں کے نگراں سابق صدر شعبہ اردو للت نارائن متھلا یونیورسٹی پروفیسر محمد آفتاب اشرف تھے. دونوں ممتحن نے پروفیسر موصوف کو بھی مبارک بادی پیش کرتے ہوا کہ اس بیش قیمت مقالے کی نگرانی کے لیے آپ بھی قابل مبارکباد ہیں. اس موقع سے پروفیسر محمد آفتاب اشرف نے بھی دونوں مقالہ نگاروں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا. اس اوپین وائیوا کا انعقاد صدر شعبہ اردو ڈاکٹر سرور کریم کی صدارت میں ہوا اور انھوں نے دونوں ممتحن کا استقبال کرتے ہوئے خیر مقدمی کلمات کہیے اور دونوں ریسرچ اسکالرس کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا.

. اس موقع سے شعبے کے ریسرچ اسکالر اور پی جی اردو کے تمام طلبہ،و طالبات کے علاوہ شعبے کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ناصرین ثریا، فرحت جبیں اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اردو ویمنس کالج سمستی پور، ڈاکٹر ہادی سرمدی شعبہ اردو سی ایم کالج دربھنگہ ڈاکٹر وصی احمد شمشاد، ڈاکٹر عمر فاروق قاسمی ، ڈاکٹر زیبا پروین، ڈاکٹر ارشد سلفی، ڈاکٹر محمد رضوان وغیرہ بھی شریک رہے. اور سبھوں نے دونوں کو مبارکبادی پیش کی۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com