بہار ریاستی یوتھ لیڈرشپ ایوارڈ یافتہ عتیق الرحمان کو ریاستی یوتھ ووٹر ایمبیسیڈر مقرر کیا

چمپارن: بہار الیکشن ڈیپارٹمنٹ نے مشرقی چمپارن کے بنجاریہ بلاک کے رہائشی عتیق الرحمان کو ریاستی یوتھ ووٹر اویئرنس ایمبیسیڈر کے طور پر نامزد کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ انہیں 2023 میں بہار حکومت کے محکمۂ فنون، ثقافت اور یوتھ امور کی جانب سے ریاستی یوتھ لیڈرشپ ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

یہ تقرری ووٹر آگاہی سے متعلق SVEEP (سسٹیمیٹک ووٹر ایجوکیشن اینڈ الیکٹورل پارٹیسپیشن) پروگرام کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم قدم کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔ عتیق الرحمان پورے ریاست میں نوجوانوں اور پہلی بار ووٹ دینے والوں میں ووٹنگ کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے مختلف تعلیمی اور مشارکتی سرگرمیوں میں فعال کردار ادا کریں گے۔ SVEEP مہم کے تحت وہ نوجوانوں کو آن لائن اور فیلڈ دونوں ذرائع سے انتخابی عمل سے جوڑیں گے۔

چیف الیکشن آفیسر، بہار کی جانب سے باضابطہ تقرری کے بعد عتیق الرحمان نے اپنی مادری زبان بھوپوری میں ووٹ دینے کی اپیل پر مشتمل ویڈیو جاری کی، جسے مشرقی چمپارن ضلع انتظامیہ نے اپنے سرکاری سوشل میڈیا صفحات پر شیئر کیا۔ یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور نوجوانوں کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔ بھوپوری میں کی گئی اس اپیل نے ووٹنگ کے لیے مؤثر اور مثبت پیغام پہنچایا ہے، جس سے نوجوانوں میں جمہوریت کے بارے میں شعور، جوش اور ذمہ داری میں اضافہ ہوا ہے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com