کولکاتا(ملت ٹائمز)
عورت صرف ظلم سہنے کیلئے نہیں بنی ہے بلکہ عورتوں کو بھی سماج وہی مقام و مرتبہ حاصل ہے جو مردوں کو ہے ،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بعثت کے بعد خواتین کا اعلی مقام عطا کیا اور ان پرہورہے تمام ظلم وستم پر پابندی لگائی ،ان خیالات کا اظہار معروف ایڈوکیٹ اور سماجی کارکن محترمہ نازیہ الہی خان عالم یوم خواتین کے موقع پر منعقدہ ایک پروگرام میں کیا انہوں نے مزید کہاکہ خواتین کا تعلیم یافتہ ہونا ضروری ہے ،ایک لڑکی کے تعلیم یافتہ ہونے کا اثر پوری فیملی پر پڑتاہے اور دو خاندان تعلیم یافتہ بنتاہے ،اس کی صحیح تربیت ہوتی ہے ۔نازیہ الہی خان نے بڑے درد بھرے لہجے میں کہاکہ جو لوگ بیوی کو اپنی جاگیر اور بیٹی کو مصیبت سمجھتے ہیں وہ شریعت اور اسلام کے مخالف ہیں اور قرآن کریم کی تعلیمات سے روگردانی کے مرتکب ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عورتوں کو تمام مذاہب عزت اور احترام کی نظر سے دیکھاگیا ہے اور مذہب اسلام کو اس میدان میں نمایاں مقام حاصل ہے جس نے خواتین کو صنف نازک قراردیکر اس کے تمام حقوق بیان کئے ہیں اور انہیں عظیم رشتوں سے نوازاہے ،نازیہ الہی خان نے کہاکہ یہی لڑکیاں کل ہوکر رابعہ بصریہ ،رضیہ سلطان اور اندراگاندھی بنیں گی ،اس لئے نیچی اور حقارت کی نگاہوں سے نہیں دیکھنا چاہیئے۔
اس موقع پر غریب اور بیوی خواتین کی ایڈوکیٹ نازیہ الہی خان نے مالی تعاون بھی کیا اور انہیں ہمت وحوصلہ کے ساتھ سماج میں رہنے کی تلقین کی ۔