Category: نیوز
-

مراد آباد سے بی جے پی امیدوار سرویش سنگھ کا انتقال، یہاں کل ہی ڈالا گیا تھا ووٹ، آئیے جانیں آگے کا لائحہ عمل
مراد آباد لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار سرویش سنگھ کا آج دہلی ایمس میں انتقال ہو گیا۔ اس لوک سبھا سیٹ پر کل یعنی 19 اپریل کو ہی پہلے مرحلہ کے تحت ووٹ ڈالا گیا تھا۔ سرویش سنگھ نے بھی کل اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا تھا، لیکن اس کے…
-

وسطی عراق میں واقع فوجی اڈے پر نامعلوم ڈرون کا حملہ، امریکہ نے ملوث ہونے کی تردید کی
بغداد: عراق کے وسطی صوبہ بابل میں ہفتہ کی علی الصبح نامعلوم ڈرون سے نیم فوجی دستہ حشد شعبی کے ہیڈکوارٹر والے فوجی اڈے پر بمباری کی گئی جس میں ایک شخص ہلاک اور 7 دیگر زخمی ہو گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم ڈرون نے کلاسو کیمپ کو نشانہ بنایا، جو صوبہ بابل کے…
-

پاکستان میں طوفانی بارش سے بھاری تباہی ، 87 افراد ہلاک، 82 زخمی، 2500 سے زیادہ مکان تباہ
اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ ہفتے بارشوں کے باعث مختلف واقعات میں تقریباً 87 افراد ہلاک اور 82 زخمی ہو گئے۔ یہ معلومات نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے دی ہے۔ پاکستان کے کئی علاقوں میں بارشوں نے تباہی مچا رکھی ہے۔ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق این ڈی ایم…
-

جلگاؤں تنازعہ پر سپریم کورٹ میں سماعت مسجد کی چابیاں میونسپل کونسل کے پاس رکھے جانے کی ہدایت
نئی دہلی: مہاراشٹر کے جلگاؤں میں واقع مسجد کا تنازعہ سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔ معاملہ پر جمعہ کو سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ جلگاؤں کے ایرنڈول تعلقہ میں واقع مسجد کی چابیاں میونسپل کونسل کے پاس رہیں گی۔ جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس کے وی وشواناتھن کی بنچ بمبئی ہائی…
-

ناگالینڈ 6 اضلاع 738 پولنگ مراکز 9 گھنٹے انتظار 4 لاکھ میں سے ایک بھی ووٹر ووٹ ڈالنے نہیں پہنچا!
کوہیما: مشرقی ناگالینڈ کے 6 اضلاع میں 738 پولنگ مراکز پر انتخابی عہدیداروں نے جمعہ کو 9 گھنٹے سے زیادہ انتظار کیا لیکن ناگا تنظیموں کی جانب سے علیحدہ ‘سرحدی ناگالینڈ علاقہ’ کے مطالبہ پر پولنگ سے دور رہنے کی اپیل کے سبب علاقے کے تقریباً 4 لاکھ ووٹروں میں سے کوئی بھی ووٹ ڈالنے…
-

لوک سبھا انتخابات کا پہلا مرحلہ مغربی یوپی میں ووٹنگ کا رجحان، بی جے پی کے لیے خطرے کی گھنٹی!
اسی لوک سبھا سیٹوں والی ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ کا رجحان بی جے پی کے لیے بڑی پریشانی کا باعث بن گیا ہے۔ ووٹ ڈالنے کے بعد عام لوگوں سے جو بات چیت ہوئی ہے اس سے صاف ظاہر ہے کہ عوام اب بی جے پی…
-

سی اے اے کو چیلنج کرنے والی نئی عرضی سپریم کورٹ میں پیش، عدالت نے مرکز و آسام حکومت سے مانگا جواب
سپریم کورٹ میں سی اے اے کو چیلنج کرنے والی ایک نئی عرضی داخل کی گئی ہے جس پر عدالت عظمیٰ نے مرکز اور آسام حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس جے بی پاردیوالا کی بنچ نے گواہاٹی باشندہ ہیرین گوہین کی طرف سے پیش کی گئی عرضی…
-

اسرائیلی جہاز کا ہندوستانی عملہ وطن واپسی کے لیے آزاد ہے: ایران
ہندوستان میں ایران کے سفیر ایرج الٰہی نے کہا ہے کہ ان کے ملک کی طرف سے پکڑے گئے اسرائیلی کارگو جہاز کے باقی 16 ہندوستانی عملے کے ارکان کو ایران نے حراست میں نہیں لیا ہے اور وہ آرام سے ملک چھوڑ سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات جمعرات (18 اپریل) کو کہی ہے۔…
-

اسرائیل کا ایران کے شہر اصفہان پر فضائی حملہ ، ایران نے پروازیں معطل کردیں
تہران: ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کا آغاز ہو چکا ہے۔ ایران کے اسرائیل پر ڈرون اور میزائل حملوں کے بعد اب اسرائیل نے بھی ایران پر میزائل داغے ہیں۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کی رپورٹ کے مطابق، ایران نے مرکزی شہر اصفہان کے ہوائی اڈے کے قریب ہونے والے دھماکوں کے بعد اصفہان سمیت…
-

افغانستان میں طوفانی بارش سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 70 ہوگئی
کابل: افغانستان میں گزشتہ 5 روز میں طوفانی بارش سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 70 ہوگئی ہے ۔ غیرملکی خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق افغان حکومت کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان جانان صائق نے بتایا کہ ہفتے اور بدھ کے درمیان ہونے والی بارش کے نتیجے میں 70…