گوشت بندی معیشت کا حل

اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ اترپردیش میں بی جے پی کی تاریخی جیت ہوئی ہے، خواہ اس کی نوعیت کچھ بھی ہو ، لیکن اس کی وجہ سےخوف و ہراس کا ماحول ہے کیونکہ یوپی کا وزیراعلی ایسے شخص کو منتخب کیا گیا جو کہ اسلام اور مسلمان کے خلاف ہمیشہ زہر افشانی کرتا آیا ہے، اور جو لوگ یہ سمجھ رہے تھے کہ بی جے پی سرکار ” سب کا ساتھ سب کا وکاس “ کی بات کرتی ہے ان کے منہ پر زناٹے دار طمانچہ بھی ہے۔ سیکولر پارٹی خصوصاً مسلمانوں کو سمجھ میں آجاتا تو آج یہ دن دیکھنے کی نوبت ہی نہیں آتی، بی جے پی کی حکومت اور یوگی کے ستا کے آنے کے بعد آئے دن جگہ بہ جگہ گوشت بندی کا مسئلہ اور جگہ کے نام کی تبدیلی کا ایشو سننے، دیکھنے کو مل رہا ہے۔ گوشت کے کاروبار سے کتنے بھائیوں کی روزی روٹی منسلک تھی، لیکن یوگی صاحب نے سبھی کے منہ سے لقمہ چھین لیا، کیا اسی کا نام ” سب کا ساتھ سب کا وکاس “ ہے؟ کچھ ماہ قبل اچانک نوٹ بندی کے تغلقی فرمان کی وجہ سے سیکڑوں لوگوں کی جانیں چلی گئیں، کتنے گھر برباد ہوئے؟ عوام کے ہاتھ میں کشکول تھما دیا گیا، اور کاسۂ گداگری کرنے کے مجبور و بے بس کردیا، گیا، یہ سب کالا دھن کے نام پر ہوئے، کیا کالا دھن اور جعلی کاروبار ختم ہوگیا ؟ اسی کا نام سب کا وکاس ہے ؟ ذہن میں بار بار یہ بات گردش کرتی ہے کہ ہمارے ملک میں گوشت کا کاروبار صرف مسلمانوں ہی کے پاس ہے تو یہ معاملہ ایسا ہرگز نہیں کیونکہ اس کاروبار سے ہمارے غیر مسلم بھائی بھی جڑے ہوئے ہیں، اگر ملک عزیز میں گوشت کی فیکٹری کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوگا کہ اکثر گوشت کی فیکٹری کا مالک غیر مسلم ہی ہے اور ان لوگوں کے مقابلے میں مسلمان کم ہیں، اس لیے ہم اپنے مسلمان بھائیوں سے یہی کہنا چاہیں گے کہ آپ لوگ صرف ایک سال گوشت کھانا بند کردیں خود بخود فرقہ پرست کی عقل ٹھکانے لگ جائےگی، رہی بات جیت کی، تو آپ بالکل مایوس نہ ہوں بلکہ صبر و تحمل سے کام لیں اور سن 19 کی تیاری کریں اور فرقہ پرست عناصر اور زعفرانی پارٹیوں کو بری طرح شکست دینے کا لائحہ عمل تیار کریں ، آپسی چپقلش اور بغض و عناد کو پرے رکھ کر سیکولر کی حکومت بنانے کی جتن ابھی سے شروع کردیں ، جب چیونٹی کی موت آتی ہے تو اسے پر ہوجاتا ہے، اسی طرح بی جے پی اور آر ایس ایس کی قسمت میں زوال لکھ دیا گیا ہے، اسی لیے وہ لوگ پھڑ پھڑا رہے ہیں۔ اللہ تعالی باطل کو ہدایت عطاء فرماے اور ہم سبھی کو صحیح سیاسی شعور دے آمین۔
محمداسحاق حقی قاسمی
مدرسہ اسلامیہ دارالعلوم کریمیہ نبی کریم (نائب خازن جمعیت علماء ہند صدر بازار دہلی و ممبر مرکزی رویت ہلال کمیٹی جامع مسجد دہلی)

SHARE