رپورٹ میں استعفیٰ کے جو وجوہات بیان کئے گئے ہیں اگر وہ درست ہیں تو جمعیۃ کا یہ رویہ سراسر ظلم اور نا انصافی پر مبنی ہے ، میڈیا کے حوالے سے ہمارے ملی قائدین کا جو رویہ رہا ہے اس پر میں مستقل لکھتا اور بولتا رہا ہوں ، اپنے محدود تجربہ کی بنیاد پر یہ بات کہہ سکتا ہوں کہ ہند میں مسلم مسائل سے متعلق جو لوگ بھی ترجمانی کے لئے آگے آتے ہیں ان کا رویہ انتہائی لچر اور افسوس ناک ہوتا ہے ، چند ایک نام جو مسلم مسائل سے ادراک اور مسکت جواب دینے والوں کا تلاشا جائے گا تو اس اس میں نعمانی صاحب کا نام اولین فہرست میں ہوگا ، جنھیں نہ صرف مسائل کا ادراک ہے بلکہ ہندوستانی قانون اور ملکی رویہ کا بھی علم ہے ۔ اگر محض جمعیت نے عصبیت اور حسد کی بنیاد پر مولانا کو استعفیٰ پر مجبور کیا ہے تو میں سخت احتجاج درج کراتا ہوں۔
علم اللہ اصلاحی