افغانستان پر امریکہ کا بھیانک حملہ۔ دنیا کا سب سے بڑا بم گرایا گیا

واشنگٹن : (ملت ٹائمز/ایجنسی) امریکہ نے جمعرات کو افغانستان میں اپنے ہتھیاروں کے ذخیرے میں شامل ‘سب سے بڑے غیر ایٹم بم کا استعمال کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دہشت گردوں کو نشانے بناتے ہوئے ننگرهار صوبے میں یہ طاقتور بم گرایا گیا ہے۔ نیوز ایجنسی اے ایف پی نے یہ خبر پینٹاگون کے حوالے سے دی ہے۔
جی بی یو 43 بی میسیو آرڈیننس ایئر بلاسٹ ( ایم او اے بی ) نام کے اس بم کو ‘مدر آف آل بمس بھی کہا جاتا ہے۔ اس کا وزن 21600 پونڈ ہے۔ یہ جی پی ایس سے کام کرنے والا دھماکہ خیز مواد ہے۔ امریکہ نے پہلی مرتبہ اس بم کا استعمال کیا ہے۔ اس بم سے کتنا نقصان ہوا ہے، فی الحال اس کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا ہے۔
اس ایک بم کی قیمت 314 ملین ڈالر بتائی جا رہی ہے۔ دنیا میں پہلی مرتبہ اس بم کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس طرح کا پوری دنیا میں صرف 15 بم ہی موجود ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق افغانستان کے اچن ضلع میں داعش کے ٹھکانے پر شام 7 بجے امریکہ نے یہ حملہ کیا ہے۔ اب تک کا سب سے بڑا غیر ایٹمی بم سے کیا گیا حملہ ہے۔ یہ حملہ آئی ایس آئی ایس کی سرنگ کو نشانہ بناتے ہوئے کیا گیا ہے ۔