انقرہ(ایجنسیاںملت ٹائمز)
ترکی کے صدررجب طیب ایردوان نے 16 اپریل کو ہونے والے ریفرینڈم کے بعد استنبول سے انقرہ تشریف لے آئے ہیں۔
انقرہ کے ایسن بوعا ہوائی اڈے پر موجود بھاری اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم نے صلیبی ذہنیت کےخلاف پر عزم اور سخت جدوجہد کی ہے اور ریفرنڈم میں کامیابی حاصل کی ہے۔انھوں نے مارچ اور اکتوبر 2019 میں انتخابات ہونے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے مشرقی اور جنوب مشرقی علاقے میں ریفرنڈم کے نتائج کا جائزہ لیا ہے۔اب صورتحال مثبت شکل میں بدل گئی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ حالات مزید بہتر ہونگے لیکن ان کامیابیوں پر ہمیں غرور نہیں کرنا چاہئیے اور 2019 کے انتخابات کو فراموش نہیں کرنا چاہئیے۔