ماسکو(ملت ٹائمزایجنسیاں)
ماسکوکے نواح میں واقع ایک گاو¿ں میں اختتام ہفتہ پرایک جھونپڑی میں شراب نوشی کے تنازعے پر9افرادکوگولی مارکرہلاک کرنے کے بعدایک شخص کوحراست میں لے لیاگیاہے ،یہ بات روسی تفتیش کاروں نے اتوارکے روزکہی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی نے کہاکہ ماسکو سے تقریبا 110 کلومیٹر دور ایک گاوں میں ہونے والی شراب پارٹی اس وقت خونی تقریب میں بدل گئی جب مبینہ حملہ آورنے پانچ مردوں اورچارخواتین کوگولی مارکرہلاک کردیا۔تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ مبینہ حملہ ا?ور شخص سپیرٹ پی رہاتھا ”پارٹی“ کے دوران مہمانوں کے درمیان گھریلوتنازعہ شروع ہوا ،جس پرمشتبہ شخص تقریب چھوڑ کرچلاگیااور پھر تھوڑی دیر بعد رائفل لیکرواپس آیا اور اس نے آتے ہی پارٹی کے شرکا پر متعددگولیاں چلائیں ،جس کے نتیجے میں 4 خواتین سمیت کم ازکم9افردہلاک ہوگئے۔تفتیش کاروں کاکہناہے کہ زندہ بچ جانے والوں کی جانب سے پولیس کوبلانے کے بعداجتماعی قتل کے شبہ میں ماسکوکے رہائشی ایک 45سالہ مبینہ حملہ آور شخص کوحراست میں لے لیاگیاہے۔