سعودی عرب کے دباﺅ میں مالدیپ نے بھی قطرسے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیا

مالے نئی دہلی(ملت ٹائمز)
بحر الہند میں واقع مسلم ریاست مالدیپ نے بھی سعودی عرب کے دباﺅ میں قطری سفارتی تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ کرلیاہے ،سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات ،بحرین اور مصر کے بعد مالدیپ کی حکومت نے بھی سعودی عرب کے دباﺅ میں آکر ایک سرکاری بیان جاری کرکے قطر سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیاہے ۔
اس کے علاوہ لیبیا کے مشرقی علاقوں میں قائم حکومت نے بھی اپنے علاقائی اتحادیوں کے بعد قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات توڑ لیے ہیں۔ اس حکومت کے لیبیا کے مشرقی شہر البیضا میں دفاتر قائم ہیں اور اس کی ملک کے بہت تھوڑے علاقوں میں عمل داری ہے۔اس حکومت کو لیبیا کے سابق جنر ل خلیفہ حفتر کی حمایت حاصل ہے۔
ش