غریبوں کیلئے سحرو افطار کا انتظام  زکریااسٹریٹ میں فورم نے ناداروں کو سحری کھلایا

کولکاتا(پریس ریلیز)/ملت ٹائمز
مغربی بنگا ل میں اقلیتوں ‘ دبے ‘ کچلے ‘ پسماندہ عوام کیلئے فلاح کے مختلف کاموں کاسنہراریکارڈ رکھنے والی فورم فارآرٹی آئی ایکٹ اینڈ انٹی کرپشن رمضان المبارک کے ایام میںغریب اور نادار افرادمیں افطار کٹس کی تقسیم کے ساتھ سحری کیلئے غذائی پیکٹ بھی تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔
فورم کی سربراہ ایڈوکیٹ نازیہ الہیٰ خان نے اپنی پوری ٹیم کے ساتھ مل کر کل13رمضان المبار ک کی سحری کیلئے 2.30بجے شہر کی قدیم ترین مسجد ناخدا زکریا اسٹریٹ اور اطراف کے علاقوں میں سیکڑوں غریب اور نادار ‘ معذور ‘ بیوگان اور دیگرمسلمانوں کو سحری کا پیکٹ تقسیم کیا۔ان کے ساتھ ایمن فاطمہ‘ محمد شبیر‘ محمد دانش ‘ محمد انظار اور درجنوں کارکن شامل تھے ۔ 
ایک سوال کے جواب میں ایڈوکیٹ نازیہ الہیٰ خان نے بتایا کہ سحری کی تقسیم کے دوران لوگوں سے مل کر یہ محسوس ہوا کہ زمینی سطح پر کام کرنے کی سخت ضرورت ہے ۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ سیاست اور پارٹی کی سطح سے اوپر اٹھ کر عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کا م کریں ۔انہوںنے کہا کہ افطار پارٹی کرکے ہزاروں روپئے پلیٹ کی افطاری امیر کبیر اور بڑے لوگوں کو کھلانے سے ہزار درجہ بہتر ہے کہ لوگ غریبوں کیلئے افطار و سحر کا انتظام کریں اور دین و دنیا دونوں کمائیں ۔