بنگلہ دیش میں بارش نے مچائی تباہی ،مٹی کے تودے گرنے سے 134 افراد جاں بحق ،مزیدہلاکتوں کا خدشہ

ڈھاکہ (ملت ٹائمز؍ایجنسیاں)
بنگلا دیش کے جنوب مشرقی علاقوں میں طوفانی بارشوں سے رات گئے مٹی کے تودے گرنے کے مختلف حادثات پیش آئے اور سوئے ہوئے درجنوں لوگ ابدی نیند سو گئے۔مرنے والوں میں بچے بھی شامل ہیں، خراب موسم کے باعث مواصلاتی نظام درہم برہم ہے اور امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث دوردراز علاقوں سے رابطہ منقطع ہے اورہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔اب تک 134 افراد کی موت ہوچکی ہے اور مزید ہلاکت کا خدشہ ہے ۔