اسلام آباد(ملت ٹائمز)
عمران خان نے کہا ہے کہ آج قومی ٹیم نے بہت اچھا کھیل پیش کیا ہے ، پاکستان کو ایڈوانس میں مبارکباد دیتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کا میڈیا سے گفتگو کے دوران پاک بھارت میچ میں پاکستان ٹیم کی بہترین پرفارمنس پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پچھلے دنوں پوری قوم کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا لیکن آج پاکستانی ٹیم کی طرف سے بڑی خوشخبری آئے گی ، میں پاکستان کو ایڈوانس میں جیت کی مبارکباد پیش کرتا ہوں میں نے تو پہلے ہی کہا تھا کہ پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنی چاہیے۔انہوں نے لگے ہاتھوں مخالفین کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پہلی بار کرپٹ مافیا کا احتساب ہونے جارہا ہے جبکہ قطری خط ایک فراڈ ہے اس لئے وہ پاکستان نہیں آئے گا، جے آئی ٹی کو انعام الرحمان سحری کو بھی بلانا چاہیے۔
(بشکریہ روزنامہ پاکستان)