ریاض(ملت ٹائمز)
سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بدھ کے روز علی الصباح ایک شاہی فرمان جاری کیا ہے جس کے مطابق شہزادہ محمد بن نایف کو ولی عہد کے منصب سے ہٹا کر ان کی جگہ اپنے بیٹے شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کو ولی عہد مقرر کیا ہے۔ شہزادہ سلمان کے پاس نئی ذمہ داری کے ساتھ وزیر دفاع کو عہدہ بھی برقرار رہے گا۔ نیز وہ نائب وزیر اعظم بھی ہوں گے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کی بیعت کمیٹی کے 34 میں سے 31 ارکان نے شہزادہ محمد بن سلمان کے ولی عہد مقرر کرنے کے فیصلے کی توثیق کی ہے۔ شاہی فرمان کے مطابق آج شب تراویح کے بعد نئے ولی عہد سے اظہار وفاداری کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ شاہی فرمان کے مطابق شاہ سلمان نے شہزادہ عبدالعزیز بن سعودد بن نایف کو وزیر داخلہ جبکہ احمد بن محمد السالم کو نائب وزیر داخلہ مقرر کیا ہے۔ ان کا عہدہ وزیر کے مساوی ہو گا۔شہزادہ بندر بن فیصل بن بندر بن عبدالعزیز کو جنرل انٹیلی جنس شعبے کے سربراہ کا معاون مقرر کیا گیا ہے۔ شاہی فرمان ہی کے ذریعے بندر بن خالد بن فیصل عبد العزیز کو کو انٹیلی جنس شعبے کے سربراہ کا معاون مقرر کیا گیا ہے۔شاہی فرمان کے مطابق شہزادہ بندر بن خالد بن فیصل بن عبدالعزیز کو شاہی دیوان کا مشیر تعینات کیا گیا ہے، ان کا عہدہ وزیر کے برابر ہو گا۔
شہزادہ عبداللہ بن خالد بن سلطان بن عبدالعزیز کو شاہی دیوان میں مشیر مقرر کیا گیا ہے۔ ان کا عہدہ اور مراعات وزیر کے مساوی ہوں گے۔ شہزادہ ترکی بن محمد بن فھد بن عبدالعزیز کو مساوی کے مساوی عہدے پر شاہی دیوان کا مشیر بنا دیا گیا ہے۔ نیز عبدالرحمان الربیعان شاہی دیوان کے مشیر ہوں گے، ان کا عہدہ بھی وزیر کے برابر ہو گا۔
بدھ کے روز جاری ہونے والے شاہی فرمان کے مطابق شہزادہ فیصل بن سطام بن عبدالعزیز کو اٹلی میں سفیر مقرر کیا گیا ہے، ان کا عہدہ بھی وزیر کے برابر ہوگا۔ شہزاہ خالد بن بندر بن سلطان بن عبدالعزیز کو جرمنی میں سعودی عرب کا سفیر بنا دیا گیا ہے۔شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی بن فیصل بن عبدالعزیز کو جنرل سپورٹس اتھارٹی کا ڈپٹی چیئرمین تعینات کیا ہے۔ شاہی فرمان کے ذریعے شہزادہ عبدالعزیز بن فھد بن ترکی بن عبدالعزیز کو سعودی علاقے الجوف کا نائب گورنر بنایا گیا ہے۔