نبی کریم میں ایک ہفتہ سے نہیں آرہاہے صاف پانی،گندگی اور کوڑے سے لوگوں کا جینا ہوا دوبھر ،ایم ایل اے عمران حسین کی کوئی توجہ نہیں

نئی دہلی(عامر ظفر ملت ٹائمز)
نئی دہلی کے پاس واقع مسلم اکثریتی حلقہ نبی کریم میں تقریبا ایک ہفتہ سے انتہائی گندہ اور خراب پانی آرہاہے ،دوسری طرف جگہ جگہ کوڑے پڑے ہوئے ہیں ،صفائی ستھرائی او ر کوڑاہٹانے پر صفائی اہلکارکی کوئی توجہ نہیں ہے ۔یہاں پانی اور گندگی کی شکایت اکثر رہتی ہے لیکن گذشتہ ایک ہفتہ سے مسلسل خراب اور گندہ پانی آرہاہے جو نہ پینے کے قابل ہے اور نہ ہی غسل کرنے اور کسی اور کام میں لانے کے ۔عید کے دن بھی صاف پانی نہیں آسکا تھا جس کی وجہ سے کچھ لوگوں کو بغیر غسل کئے ہی عید کی نماز پڑھنی پڑی تو بہت سارے لوگوں دوسرے محلے میں جاکر غسل کیا ۔
دوسری طرف یہاں کے ایم ایل اے عمران حسین کی اس علاقے پر کوئی توجہ نہیں ہے ،متعدد مرتبہ شکایت ہونے کے باوجود یہاں پانی اور صفائی کا صحیح انتظام نہیں کیا جارہاہے ،مقامی لوگ شدید ناراض ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ بار بار عمران کو کہاگیاہے لیکن اس کے باوجود یہاں کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں ہے اور اب انہوں نے یہاں کے لوگوں کا فون ریسیو کرنا او رملنا بھی بند کردیا ہے ۔