ہیمبرگ(ملت ٹائمز۔ایجنسیاں)
دنیا بھر پر قبضے کے خواب سجانے والے امریکی صدر کو دنیا بھرکے سامنے اس وقت سبکی کا سامنا کرنا پرا جب جی 20 اجلاس میں شرکت کے لیے جرمن شہر ہمبرگ پہنچے جہاں انہیں رہائش کے لیے کسی ہوٹل میں جگہ ہی نہیں ملی۔
خبررساں ادارے ایسوسی ایٹیڈ پریس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اس شہر میں فور سیزنز نامی ہوٹل میں قیام چاہتے تھے مگر سعودی وفد نے انہیں پیچھے چھوڑتے ہوئے اس ہوٹل کے تمام 156 کمرے بک کرالیے۔قدرت کا انتقام کہیں یا ٹرمپ کے مشیروں کی ناکام منصوبہ بندی شہر کے دیگر فائیو سٹار ہوٹلوں پر بھی دیگر ممالک کے وفود کا قبضہ رہا۔شہر کے مشہور فائیو سٹار ہوٹل پارک حیات ہوٹل پر روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور ان کا وفد مقیم تھا، لی میریڈیان برطانوی وزیراعظم کے حصے میں آیا۔اس کے ساتھ موجود ہوٹل پر جرمن چانسلر اینجلا مارکل اور کینیڈین وزیراعظم نے رہائش اختیار کی۔ٹرمپ کا امتحان یہاں ختم نہیں ہوا اسی ہوٹل میں موجود دیگر کمروں پر اطالوی، چینی، بھارتی اور چینی رہنماﺅں نے باقی بچے ہوٹلوں کے کمرے بک کرائے۔ٹرمپ کو شب گزارنے کے لئے جب کہیں بھی جگہ نہیں ملی تو ان کے لئے صرف حکومتی ملکیت میں موجود گیسٹ ہاوس میں جگہ ملی جبکہ ان کے عملے کی میزبانی امریکی قونصلیٹ جنرل کے حصے میں آئی۔