ممبئی : ( ملت ٹائمز)
بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے منگل کی رات کو ٹیم انڈیا کے نئے کوچ کا اعلان کر دیا۔ بی سی سی آئی کے قائم مقام چیئرمین سی کے کھنہ نے بتایا کہ روی شنکر جيادرتھا شاستری (روی شاستری) ٹیم انڈیا کے نئے ہیڈ کوچ ہوں گے اور سابق فاسٹ بولر ظہیر خان ٹیم انڈیا میں بولنگ کوچ کا کردار نبھائیں گے۔ بی سی سی آئی نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ روی شاستری 2019 ورلڈ کپ تک ٹیم انڈیا کے کوچ رہیں گے. اس سے پہلے میڈیا میں شام کو بھی روی شاستری کو کوچ بنانے کا اعلان کیا گیا تھا، لیکن بی سی سی آئی نے اس خبر کی تردید کر دیا تھا۔





