پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا

مکرمی!
بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بہار کی عوام کو دھوکہ دیا ہے بہار کی عوام نے مہا گٹھ بندھن کو محض بی جے پی کو مسترد کرنے کے لئے ووٹ دیا تھا مگر وہیں نتیش جو کل تک بہار کے عوام کا اعتماد اس بنیاد پر حاصل کئے تھے کہ وہ کہتے تھے کہ ہم بی جے پی سے کبھی ہاتھ نہیں ملائیں گے ملک کو سنگھ سے پاک کریں گے آج وہی نتیش کرسی کے لالچ میں بی جے پی سے جا ملے اور بہار کے عوام کے دلوں کو مجروح کر دیا ان کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ کیا اور یہ ہونا ہی تھا دھوکہ دینا انکا فطری تھا چونکہ وہ پہلے سے ہی بی جے پی کا ایجنڈ تھا جو اپنے مفاد کے لئے جمہوریت کو تار تار کردیتے ہیں نہ انکو عوام کی فکر ہوتی ہے نہ ملک کی بلکہ ان کو محض اپنے مفاد کی فکر ہوتی ہے وہ اقتدار کے لئے کچھ بھی کر سکتے ہیں نتیش کمار کا بہار کے عوام کو دھوکہ دینا یہ خود انکا خود کشی کرنے کے مترادف ہے نتیش کمار کا سیاسی وجود یہاں سے اب ختم ہو چکا ہے اب عوام کو ان پر بھروسہ نہیں رہا ہے نتیش کمار اب کون سا منہ لیکر بہار کے سیکولر عوام کے پاس جائینگے جنہوں نے بڑی چالاکی سے ان کے ووٹوں کو بی جے پی کی جھولی میں ڈال دیا ان کا یہ فریب آنے والے دنوں میں بہت مہنگا پڑے گا اور بہار کی عوام انکو آئندہ الیکشن میں زبردست سبق سکھائے گی اور بہار بچاﺅ نتیش بھگاﺅ کے نعرہ کے ساتھ عوام انکو یک طرفہ مسترد کردیگی
حافظ محمد سیف الاسلام مدنی
قومی جنرل سکریٹری انجمن خادم المسلمین پکھرایاں کانپور دیہات (یوپی)