دوحہ (ملت ٹائمزایجنسیاں)
قطر ی اور ترک فوج کی مشترکہ مشقیں منگل سے دوحہ میں جاری ہیں،ان فوجی مشقوں میں 250 ترک فوجی اور 30 بکتر بند گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں،یاد رہے کہ ترکی کا ایک فریگیٹTCG’گوکووا‘ چند روز قبل 214 فوجیوں کو لے کردوحہ پہنچا تھا،ٹی آر ٹی کی رپوٹ کے مطابق ان مشترکہ فوجی مشقوں میں بری فوج کے دستے بھی جلد شامل ہوں گے اور آخری دو دن یعنی 7 اور 8 اگست کو دونوں ملکوں کی عسکری قیادت بھی ان مشقوں کا معائنہ کرے گی،واضح رہے کہ پانچ جون 2017 کو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر اور بحرین نے قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کرلیے تھے۔ ان ملکوں نے قطر پر دہشت گردی کی پشت پناہی، مالی مدد اور ایران سے قربت کا الزام عائد کیا ہے تاہم، قطر ان الزامات کو مسترد کرتا آیا ہے،ترکی نے قطر میں اپنا ایک فوجی اڈاہ بھی قائم کر رکھا ہے جس میں 150 ترک فوجی متعین ہیں۔