نئی دہلیاسلام آباد(ملت ٹائمز)
پاکستانی میڈیا میں ایک مرتبہ پھر تحریک انصاف پارٹی کے سربراہ عمران خان زیر بحث ہیں ،ان کی اخلاقیات پر چرچاہورہاہے اور اس مرتبہ موضوع بحث و عائشہ گلا لئی کی وجہ سے بنے ہوئے ہیں،جن دنوں عمران نواز شریف کے نااہل قراردیئے جانے اور وزیر اعظم کی کرسی چھن جانے پر جشن منارہے تھے انہی دنوں ان کی پارٹی کی اہم رکن عائشہ گلالئی نے ان پربدکرداری کے الزمات عائدکرتے ہوئے پارٹی سے استفعی دے دیا اور کہاکہ تحریک انصاف پارٹی میں شریف اور عزت دار خواتین کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے ،وہاں خواتین کا استحصاف کیا جاتاہے۔
جوا ب میں عمران خان کا کہناہے کہ یہ سارے بے بنیاد الزامات ہیں ،وہ ایک جلسہ میں تقریر کرنا چاہتی تھیں میں نے موقع نہیں دیا اس لئے ایسا کیا ،عمران خان کے حامیوں کا کہناہے کہ وہ شروع بلیک میلر ٹائپ کی رہی ہیں ،وہ بلیک میلنگ کرناچاہ رہی ہے لیکن کامیابی نہیں ملی تو ایسا کیا ،ادھر پاکستان کے سیئنر صحافی حامد میر نے اپنی ایک رپوٹ میں سنسی خیز انکشاف کرتے ہوئے عائشہ گلا لئی کے الزمات کو درست ٹھہرایا ہے
بہر حال ان دنوں ایک مرتبہ پھر پاکستانی میڈیا میں عمران خان کے نسوانی تعلقات زیر بحث رہے ہیں،اس سے پہلے جمائمہ خان اور ریحام خان کے ساتھ شادی اور طلاق کے واقعات بھی وہاں کی میڈیا میں بہت زیادہ موضوع بحث بنے تھے اور مہینوں وہاں کی میڈیا میں اس کے علاوہ کوئی ایشو نہیں تھا ۔