السلام علیکم ورحمہ اللہ
مکرمی!
گزشتہ دو تین سالوں میں یکے بعد دیگرے کئ ایک میڈیا سے دلچسپی رکھنے والے صاحبان کی طرف سے آن لائن نیوز کا سلسلہ مختلف ناموں سے شروع ہوا
ان میں ایک مشہور نام ملت ٹائمز ہےتعصب و تنگ نظری کے اس دور میں میڈیا کو میدان عمل بنانے والے ہمارے فاضل نوجوانوں کی یہ کھیپ وقت کی ایک اہم ضرورت ہے اور الحمد للہ اسکے دور رس اثرات مرتب ہو رہے ہیں،
ان نوجوانوں میں ایک فعال ۔متحرک ۔ پرجوش اور قابل قدر نوجوان عالم دین شمش تبریز قاسمی ہیں جنہوں نے بہت مختصر عرصہ میں اپی ایک شناخت قائم کرلی ہے
حقیقت یہی ہے کہ آدمی کو اپنے پیشہ اور کام سے جنون کی حد تک محبت ہونی چاہئے اور اس کا حق ادا کرنے کیلئے ہرلمحہ تازہ دم رہنا چاہئے اور میں یہی ساری خصوصیات موصوف کے اندر پارہا ہوں
اللہ موصوف مزید ہمت عطا فرمائے
مولانا شمیم اختر ندوی
صدر جمعیت علماء نالا سپارا مہاراشٹرا
مہتمم مدرسہ جامعہ ابرار ممبئی