نئی دہلی (ملت ٹائمز )
سوشل میڈیاپر آر ایس ایس اور بی جے پی حکومت کی عوام مخالف پالیسی کے خلاف مسلسل لکھنے والی بہار کی دلت لڑکی کے حالیہ ایک پوسٹ نے بھگوا خیمہ میں ہنگامہ برپا کردیاہے اور فیس بک پر انہیں بہت زیادہ گالیاں اور دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔
کرن یادو نے لکھا ہت کہ ہندوستان کا اگلا وزیر اعظم مسلمان بنے، میں یہ کسی کو خوش کرنے کے لئے نہیں لکھ رہی ہوں، ہندوستان کو مضبوط اور طاقتور بنانے کے لئے لکھ رہی ہوں۔ 70 سال سے ہم سب ہندو نے اپنی اوقات دکھا دیا، پانچ سال فرضی ہندو کے بھی حکومت بنا کر دیکھ لئے، قتل، عصمت دری، بدعنوانی کے سوا کچھ نہیں ہوا۔ کیا اب پانچ سال مسلمان یا دلت کے ہاتھ میں ملک دے کر دیکھ لیں ؛ اتنا سال برباد کیے، پانچ سال اور سہی ، کچھ اچھا دیکھنے کو مل جائے۔ ہم سب ہندوستانی مذہب سے اوپر اٹھ کر آئیں، تبھی لوٹ کھسوٹ، بدعنوانی، قتل، عصمت دری، اور فسادات کو روک سکتے ہیں ۔ مذہب کے نام پر کیا ملا ہے؟ غربت، بے روزگاری، کرپشن، عصمت دری، قتل، فسادات، اب اسے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، میں پوری امید کرتی ہوں آنے والے ہندوستان ایسا ہی بنے۔
واضح رہے کہ کرن یادو ایک بہادر اور بیباک لڑکی ہے اور اپنی حق گوئی کی وجہ سے بہت زیادہ مشہور ہے ۔فیس بک پر دس لاکھ سے زائد لوگ اسے فلو کرتے ہیں ۔