لاہور (ملت ٹائمز/ایجنسیاں)
معروف اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ کائنات میں تمام رنگ عورت کے وجود سے قائم و دائم ہیں ، ہر کامیاب مرد ذات کے پیچھے کسی عورت کا ہاتھ ہوتا ہے مگر بد قسمتی سے پاکستانی معاشرے میں عورتوں کو برابری کے حقوق حاصل نہیں ۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ یورپ اور امریکہ میں عورت کا بہت احترام کیا جاتا ہے مگر پاکستان میں عورتوں کو وہ مقام نہیں دیا جاتا لہٰذا ہمیں اپنے رویوں پر نظر ثانی کر کے عورتوں کو وہ مقام دینا چاہیے جس کی وہ حقدار ہیں ۔ ریشم نے کہا کہ ہمارے مذہب اسلام میں خواتین کو جو اعلیٰ مقام عطاء کیا گیا ہے وہ دنیا کے کسی مذہب نے نہیں دیا جس پر تمام مسلمانوں کو فخر کرنا چاہیے ۔





