مکہ مکرمہ(ملت ٹائمز)
رواں سال حج کے لیے اب تک بیرون ملک سے چودہ لاکھ 50 ہزار 924 عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔
ڈاریکٹوریٹ جنرل پاسپورٹس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ اب تک سعودی عرب میں فریضہ حج کی ادائی کے لیے پہنچنے والے عازمین کی تعداد چودہ لاکھ پچاس ہزار نوسو چوبیس رجسٹرڈ کی گئی ہے۔
ان میں 13 لاکھ 13 ہزار 946 عازمین فضائی راستوں سے، 79 ہزار 501 خشکی اور 12 ہزار 477 سمندری راستوں سے مملکت میں داخل ہوئے ہیں۔
گذشتہ برس کی نسبت رواں سال 3 لاکھ 50 ہزار 531 عازمین حج زیادہ آئے اور یہ اضافہ گذشتہ برس کی نسبت 33 فی صد ہے۔
(بشکریہ العربیہ)